Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر دو مختلف اینگل سے شوٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی جانب سے کابل میں قبضے کے بعد اشرف غنی کے محل نما گھر میں طالبانی کھانا کھا رہے ہیں۔ وہیں کچھ صارفین اسے افغان صدارتی محل بھی بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک محل کے اندر کے دو ویڈیوز خوب گشت کر رہے ہیں۔ جس میں کچھ لوگ خوبصورت صوفے اور قالین پر بیٹھ کر کچھ کھاتے پیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیوز کو کچھ یوزرس صدارتی محل کا بتا رہے تو کچھ اشرف غنی کے محل کا بتا رہے ہیں۔ درج ذیل میں آپ یک بعد دیگرے وائرل پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے صدارتی محل کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 62,893 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے محل کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ نوائے وقت پر وائرل ویڈیو کے کیفریم سے ملتی جلتی تصویر کے ساتھ 16 اگست کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو افغانستان کے جنرل عبدالرشید دوستم کے محل نما گھر کی ہے۔
پھر ہم نے جب جنرل عبدالرشید دوستم کے حوالے سے کیوڈر سرچ کیا تو ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق نیوز18، ری پبلک بھارت اور بول نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق افغانستان کے مزار سٹی میں موجود گورنر جنرل عبدالرشید دوستم کے گھر میں طالبانی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ وائرل ویڈیو افغان کے سابق صدر اشرف غنی یا صدارتی محل کا نہیں ہے۔ بلکہ جنرل دوستم کے گھر کا ویڈیو ہے۔
اس ویڈیو کے بارے میں باریکی سے جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے فیس بک ایڈیوان سرچ کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں مؤيد سالم الجحيشي نامی فیس بک پیج پر دونوں وائرل ویڈیوز ملے۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق طالبان نے جنرل عبدالرشید دوستم کے محل پر قبضہ کر لیا ہے۔ بتا دوں کہ اس ویڈیو کو 14 اگست کو 1:34 منٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔
جب ہم نے کابل صدارتی محل کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دی ٹیلی گراف اور الجزیرہ نیوز کے یوٹیوب چینل پر ایک دوسرا ویڈیو ملا۔ جس میں جانکاری دی گئی کہ کابل کے صدارتی محل میں طالبان داخل ہو گئے ہیں۔ لیکن اس ویڈیو میں نظر آرہی عمارت کا اندرونی حصہ وائرل ویڈیو سے مختلف ہے۔ وائرل ہورہی دونوں ہی ویڈیو افغان کے صدارتی محل کی نہیں ہیں بلکہ افغان کے جنرل دوستم کے گھر کے اندرونی حصہ کی ہیں۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ محل نما گھر کے دونوں ہی وائرل ویڈیوز افغان کے صدارتی محل یا اشرف غنی کے گھر کی نہیں ہیں، بلکہ افغان کے جنرل عبدالرشید دوستم کے گھر کی ہیں۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
April 14, 2023
Mohammed Zakariya
August 6, 2021
Mohammed Zakariya
August 25, 2021