Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ ویڈیو "عالمی صمود فلوٹیلا" کی ہے جو غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔
یہ ویڈیو دراصل فٹبال کلب گلاتسرے سے متعلق ہے اور عالمی صمود فلوٹیلا کی روانگی سے پہلے کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ “عالمی صمود فلوٹیلا” کی ہے، جو اس وقت غزہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اس ویڈیو کے چند فریموں کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تلاش کیا تو یہ ویڈیو 26، 27 مئی 2025 کو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر موصول ہوئے۔ ان پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو گلاتسرے کلب سے متعلق ہے۔ یعنی یہ ویڈیو صمود فلوٹیلا سے پہلے سے سوشل میڈیا پر موجود ہے کیونکہ عالمی صمود فلوٹیلا نے اپنا سفر اگست کے آخر و ستمبر کے ابتدائی دنوں میں دنیا کے مختلف بندر گاہوں سے شروع کیا تھا۔

پھر ہم نے ویڈیو کا دوبارہ بغور تجزیہ کیا تو ہمیں وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے شخص کی ٹی شرٹ پر گلاتسرے کا لوگو نظر آیا اور ساتھ ہی پیچھے نظر آ رہی جہازوں پر بھی گلاتسرے کا پرچم دکھائی دیا۔

مزید سرچ کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ ترکی کے مشہور فٹبال کلب گلاتسرے نے مئی 2025 میں لیگ جیتنے کے بعد استنبول سمیت ملک بھر میں جشن منایا تھا۔ ان کے مداحوں نے زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں کشتیوں پر بھی جشن منایا، اور آتش بازی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا وائرل ویڈیو واقعی غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے روانہ ہوئے بحری جہاز کے قافلے کی ہے؟
گلاتسرے کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی وائرل کلپ سے ملتی جلتی ویڈیو 26 مئی 2025 کو گلاتسرے سے منسوب کر کے شیئر کی گئی ہے ۔
ڈیلی صباح نامی ترک میڈیا نے بھی 25 مئی 2025 کو شائع اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ استنبول سمیت مختلف شہروں میں “چیمپئن شپ سیلیبریشنز” کے دوران مداحوں نے سڑکوں اور سمندر میں جشن منایا۔
الجزیرہ کی 25 ستمبر 2025 کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا فی الحال یونانی علاقائی سمندر میں سفر کر رہا ہے اور غزہ کے قریب پہنچ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ “عالمی صمود فلوٹیلا” سے جوڑا جا رہا ہے۔
تحقیق سے واضح ہوا کہ ویڈیو کا تعلق دراصل ترکی کے فٹبال کلب گلاتسرے کے مداحوں کے جشن سے ہے، جو مئی 2025 میں زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی منایا گیا تھا۔
Sources
Instagram post by @artiksarilal1m on 27 May 2025
TikTok post by /@batu.kaya.21 on 26 May 2025
X post by GalatasaraySK on 26 May 2025
Report published by Dailysabah on 25 May 2025