Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ ویڈیو 44 ممالک پر مشتمل ایک کشتیوں کے قافلے کی ہے جو سمندر کے راستے غزہ کے لئے جا رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں چین کے لیاؤننگ صوبے کے بندرگاہ کا منظر دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں سینکڑوں کشتیاں سمندر میں ایک ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ 44 ممالک پر مشتمل کشتیوں کا قافلہ ہے، جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے سمندر میں روانہ ہو چکا ہے اور اسرائیل نے بھی اس قافلے کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔


وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ویڈیو کو بغور دیکھنے کے بعد نیوز چیکر نے اس کے چند فریمز کو ریورس امیج سرچ کے ذریعے تلاش کیا۔ نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ وائرل ویڈیو کا غزہ یا کسی سیاسی قافلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حالانکہ 17 ستمبر کو شائع ہونے والی اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 50 بحری جہاز کے قافلے سمندر کے راستے غزہ کے لئے رواں دواں ہیں۔
تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو چینی ویڈیو پلیٹ فارم بیلی بیلی پر چینی کیپشن کے ساتھ ملی، جسے ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک ستمبر 2025 کو “ماہی گیری کے سیزن کے آغاز” کے عنوان سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا۔ مزید گوگل ترجمہ سے معلوم ہوا کہ یہ کشتیاں تجارتی اور ماہی گیری کے مقصد سے روانہ ہو رہی ہیں۔

مزید تحقیق کے دوران ہمیں یہی ویڈیو چائنا پلس نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی موصول ہوئی، جہاں اس کے بارے میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ منظر چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر یانٹائی کی مشہور فشنگ پورٹ (ماہی گیری بندرگاہ) کا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فوٹیج ہر سال ماہی گیری کے نئے سیزن کے آغاز پر ریکارڈ کی جاتی ہے، جب ہزاروں کشتیوں کو ایک ساتھ سمندر میں بھیجا جاتا ہے۔ یہ ایک روایتی منظر ہے جس میں ماہی گیر اپنی کشتیوں کو جھنڈوں اور رنگین لائٹوں سے سجاتے ہیں اور باضابطہ طور پر ماہی گیری کی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ بیسٹل پوسٹ گلوبل نے بھی ایک ستمبر 2025 کو یہی ویڈیو اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔ جس کے مطابق یہ منظر چین کے ماہی گیری بیڑے کا ہے، جو ہر سال ایک خاص دن پر باضابطہ طور پر سمندر کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ یہ روایت چین کے لیاؤننگ صوبے میں موجود یانٹائی فشنگ پورٹ سے جڑی ہے، جہاں ہزاروں کشتیوں کو ایک ساتھ سمندر میں بھیجا جاتا ہے۔ یہ عمل نہ صرف ماہی گیری کے سیزن کے آغاز کی علامت ہے بلکہ مقامی سطح پر اسے ایک بڑے تہوار کی شکل بھی حاصل ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو غزہ کے لئے کسی 44 ممالک کے قافلے کی نہیں بلکہ چین کی یانٹائی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے ماہی گیر جہازوں کی ہے۔
Video post by Bilibili on 01 Sep 2025
Facebook post by chinaplusnews on 03 Sep 2025
Report published by Bastille Post Global on 01 Sep 2025
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025