بدھ, دسمبر 25, 2024
بدھ, دسمبر 25, 2024

HomeFact CheckFact Check: حج 2017 ملیٹری پریڈ کی ویڈیو کو حج 2023 سے...

Fact Check: حج 2017 ملیٹری پریڈ کی ویڈیو کو حج 2023 سے منسوب کرکے کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے حج 2023 میں تعین سیکیورٹی فورس کی ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈِیو 2017 میں حج سے پہلے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی ملیٹری پریڈ کی ہے۔ اس کا حج 2023 میں تعین سیکیورٹی فورس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ملیٹری پریڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہے۔ دعویٰ کیا جا رہے کہ مملکت سعودی عربیہ نے حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے حج 2023 میں سیکوریٹی فورس تعین کیا ہے۔

فیس بک پر ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ، حج 2023، حج سیکوریٹی فورس، حج 2023 شروع ہونے والا ہے اور امسال تقریباً 20 لاکھ لوگ حج کی سعادت حاصل کرینگے انشاء اللہ۔ ایسے میں مملکت سعودی عربیہ نے حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے حج سیکوریٹی فوج کا تعین کیا ہے۔

یہ ویڈیو حج 2023 کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/aslam.saleh.39

Fact Check/Verification

حج 2023 سے منسوب کرکے شیئر کی جا رہی سیکوریٹی فورس کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 20 جون 2018 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو کا طویل ورژن فیس بک پیج ایم ڈی معراج پر ملا۔ جس میں اس ویڈیو کو سعودی عرب کے مکہ میں 2017 میں ہوئے حج ملیٹری پریڈ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/meraj8992

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 11 ستمبر 2017 کو اپلوڈ شدہ رسلان ٹریڈ نام کے یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں بھی ویڈیو کو حج 2017 حج ملیٹری پریڈ، مکہ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Ruslan Trad

اس کے علاوہ ہم نے وائرل ویڈیو کا 2017 والے ویڈیو سے موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ پرانی ویڈیو کو حج 2023 سے منسوب کرکے شیئر جا رہا ہے۔

اے ایف پی نے اس پریڈ کے حوالے سے یوٹیوب پر 24 اگست، 2017 کو ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ جس کا کیپشن تھا “حج کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے والی سیکیورٹی فورسیز کی ملیٹری پریڈ مکہ میں سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی موجودگی میں منعقد کی گئی”۔ اس کے علاوہ اس ملیٹری پریڈ کو دی نیشنل، اسکائی نیوز عربیہ اور بی بی سی نے بھی رپورٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میدان عرفات کی یہ تصویر سال 2022 میں جمع ہوئے حجاج کی نہیں ہے

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈِو 2017 میں حج سے پہلے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی ملیٹری پریڈ کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Facebook post by meraj8992 on 20 Jun 2018
Video uploaded by YouTube Channel Ruslan Trad and AFP News Agency on 11 Sept 2017/24 Aug 2017
Reports published by Sky News Arabia, BBC and The National news on 2017

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular