اتوار, جون 30, 2024
اتوار, جون 30, 2024

ہومFact CheckFact Check: حجاج اکرام کی لاشوں کی یہ ویڈیو حج 2024 کی...

Fact Check: حجاج اکرام کی لاشوں کی یہ ویڈیو حج 2024 کی نہیں بلکہ 4 برس پرانی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
حج 2024 کے دوران شدید گرمی کے باعث انتقال کر جانے والے حاجیوں کے جنازے کی ویڈیو۔
Fact
حجاج اکرام کی لاشوں کی یہ ویڈیو کم از کم 4 برس پرانی ہے، جس میں مکہ مکرمہ میں حاجیوں کی لاشوں کو گاڑیوں کے ذریعے قبرستان لے جایا جا رہا ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر حج 2024 میں سخت گرمی کے باعث انتقال ہونے والے حاجیوں سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں گاڑیاں حاجیوں کی لاش لے جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپش میں لکھا ہے کہ “حج کے دوران شدید گرمی کے باعث انتقال کر جانے والے حاجیوں کے جنازے آخری آرام گاہ کی طرف جاتے ہوئے۔ تمام حجاج کرام کی میتوں کو مکہ مکرمہ کے قبرستان میں ہی دفن کیا جائے گا”۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

اس سال حج کے دوران سخت گرمی تھی، درجہ حرارت 50 ڈگری سے زائد تجاوز کر گیا تھا۔ بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران کم از کم 1,301 حاجیوں کی اموات واقع ہوئی ہے۔ جن میں زیادہ تر غیر رجسٹرڈ عازمین تھے، جنہیں شدید گرمی میں طویل فاصلے پیدل طے کرنے پڑے تھے۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اس سال شدید گرمی کی وجہ سے انتقال ہونے والے حاجیوں کی لاش کو مکہ سے گاڑیوں کے ذریعے قبرستان لے جایا جا رہا ہے۔

Fact Check/Verification

حج 2024 کے دوران شدید گرمی کے باعث انتقال ہونے والے حجاج اکرام کی لاش کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو کچھ ٹولس کی مدد سے تلاشا۔ جہاں ہمیں 17 اگست 2019 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو آئی قیو میڈیا کمنیوکیشن نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جسے 57 حاجیوں کے جنازے کو فجر کے بعد مکہ سے قبرستان لے جانے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ IQ Media Communication

اس کے علاوہ تحقیقات کے دوران ہمیں 17 اگست 2019 کو شائع شدہ رسین ٹوڈے عربی نامی نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس تصویر کو مسجد الحرام سے حاجیوں کی میت کو لے جانے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: RT

مذکورہ معلومات سے واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق جح 2024 کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی حاجیوں کے اموات سے نہیں ہے۔ پھر ہم نے گوگل پر “حج 2019 حاجیوں کی اموات” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اگست 2019 کو شائع ہونے والی ترکش اور بنگلہ دیشی رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس میں حج 2019 کے دوران ہونے والے اموات کو شمار کیا گیا ہے۔ اے ایف پی نیوز ویب سائٹ کے مطابق 2019 میں دنیا بھر سے 2 ملین سے زائد حجاج اکرام سعودی عرب پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مصر کے ایئرپورٹ پر ہونے والے طیارہ حادثے کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ حجاج اکرام کی لاشوں کی یہ ویڈیو حج 2024 کی نہیں بلکہ 2019 کی ہے۔ جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ البتہ یہ دعویٰ صحیح ہے کہ اس بار شدی گرمی کی وجہ سے کئی حاجیوں کی اموات ہوئی ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Video published by YouTube Channel by IQ MEDIA COMMUNICATION on 17 Aug 2019
Report published by RT Arabic on 17 Aug 2019
Reports published by The Daily Star, AFP and Hurriyet daily news on Aug 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular