اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا محمد بن سلمان 2023 میں 400 ہزار سے زائد...

Fact Check: کیا محمد بن سلمان 2023 میں 400 ہزار سے زائد مسلمانوں کو کروائیں گے مفت حج؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
محمد بن سلمان نے 400 ہزار سے زائد لوگوں کو مفت حج کرانے کے لئے حج اسپانسرشپ پروگرام 2023 جاری کیا ہے۔
Fact
ویب سائٹ فرضی ہے اور ساتھ ہی حج اسپانسرشپ پروگرام 2023 سے متعلق کوئی آفیشل معلومات بھی کہیں موجود نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویب سائٹ کا لنک گردش کر رہا ہے۔ جسے کھولنے کے بعد ایک پیچ پر محمد بن سلمان حج اسپانسر شپ 2023 لکھا ہوتا ہے اور نیچے اپلیکیشن فارم جس میں نام، پتہ، فون نمبر، ای میل وغیرہ کا خانہ بنا ہوا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے 400 ہزار سے زائد لوگ مفت میں حج کرنے کے لئے فارم بھر سکتے ہیں۔ یہ حج اسپانسرشپ پروگرام 2023 محمد بن سلمان نے جاری کیا ہے۔

 400 ہزار سے زائد مسلمانوں کو مفت حج کروانے کا دعویٰ فرضی ہے۔
Whatsapp forward

Fact check / Verification

اس کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل ویب سائٹ کے نام کو گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ویب سائٹ کی جانکاری دینے والی ویب سائٹ اسکیم ایڈوائزر پر مذکورہ ویب سائٹ سے متعلق معلومات فراہم ہوئیں۔ اسکیم ایڈوائزر کے جائزے کے مطابق “حج-2023.آفرمی247.کام” ویب سائٹ سے متعلق منفی اشارے ملے ہیں، ساتھ ہی اسکیم ایڈوائزر نے “حج-2023.آفرمی247.کام” کو کم اعتماد کا درجہ دیا ہے۔

اسکیم ایڈوائزر نے “حج-2023.آفرمی247.کام” کے بارے میں 40 مختلف نکات، جیسے کہ سرور کی لوکیشن، مالویئر رپورٹس، ریویوز کا جائزہ لیا۔ جس سے یہ نتیجہ نکلا کہ یہ ویب سائٹ ایک اسکیم ہو سکتی ہے۔ آپ کی معلومات کے لئے بتا دیں کہ اسکیم ایڈوائزر کسی بھی ویب سائٹ کی صداقت کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ ہے۔

Courtesy: scamadviser

مزید سرچ کے دوران ہمیں ویب پیرانائیڈ نامی ویب سائٹ پر بھی اس مفت حج کروانے کا دعویٰ کرنے والی ویب سائٹ سے متعلق ایک تجزیاتی رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی مختلف زاویے سے اس کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ جیسے کہ اس ویب سائٹ کا کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا سے کوئی لنک نہیں ہے، اسے حال ہی میں بنایا گیا ہے اور اس ویب سائٹ پر کافی کم لوگوں نے توجہ دی ہے۔

اس کے علاوہ ہم نے خود بھی اپنی جانب سے ویب سائٹ کا جائزہ لیا۔ جہاں محض ایک اپلیکیشن فارم کے علاوہ دیگر کوئی بھی معلومات اس پر موجود نہیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں کچھ نجی معلومات لینے کے بعد یہ ویب سائٹ آپ سے اسے 15 لوگوں کو واہٹس ایپ پر شیئر کرنے کے لئے کہتا ہے۔ جو کہ اکثر فرضی میسج یا ویب سائٹ پر دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد کی بجلی کاٹتے ہوئے رام نومی جلوس میں شامل بی جے پی کارکنوں کی ہوئی موت؟

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محمد بن سلمان کی جانب سے 2023 میں 400 ہزار سے زائد لوگوں کو مفت حج کروائے جانے کا دعویٰ کرنے والی ویب سائٹ فرضی ہے، کیونکہ اس طرح کے پروگرام کی کوئی بھی آفیشل معلومات کہیں موجود نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources
Website Authenticity report by Scam Adviser and Web Paranoid
Self Analysis


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular