پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckViralکیا صحافی حامد میر نے عمران خان پر حملے سے متعلق سچائی...

کیا صحافی حامد میر نے عمران خان پر حملے سے متعلق سچائی بتادی؟

Claim

پاکستان کے معروف صحافی حامد میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ حامد میر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے بعد سچائی بتادی۔

واضع رہے کہ دو روز قبل عمران خان پر پاکستان میں ایک ریلی کے دوران حملہ ہوا، حملے میں ان کی ٹانگ پر گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئے۔

ایک فیس بُک پیج پر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے ‘عمران خان پر حملے کے بعد آخرکار حامد میر نے بھی خاموشی توڑ دی اور سب کچھ سچ سچ بتا دیا’۔

Screengrab from facebook page Top Trends

Fact

نیوز چیکر نے حامد میر کی ویڈیو سے متعلق اس دعوے کی تحقیقات جاننے کی کوشش کی کہ کیا یہ ویڈیو عمران خان پر حملے کے بعد ریکارڈ کی گئی ہے؟

ہم نے سب سے پہلے ویڈیو سے اسکرین گریب لیکر گوگل امیچ سرچ کیا، جہاں ہمیں حامد میر کی تقریر کرتے ہوئے ایک تصویر ملی، یہ تصویر حامد میر کی ویڈیو سے کافی ملتی جلتی تھی۔ تصویر کے ساتھ پاکستان کے معروف میڈیا ادارے ڈان ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ ملی، جو 24 اکتوبر 2022 کو شائع ہوئی ہے۔

Screengrab from Dawn.com

رپورٹ کے مطابق حامد میر نے اسماء جہانگیر کانفرنس میں خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان کی حکومت کی مانند موجودہ شہباز شریف حکومت میں بھی صحافت آزاد نہیں ہے۔

رپورٹ کے ساتھ جو تصویر شیئر کی گئی ہے، اس میں ڈایس پر ہیش ٹیگ اے جے سی او ایین ایف (اسماء جہانگیر کانفرنس) لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ ہم نے حامد میر کی ویڈیو کو تصویر سے موازنہ کرکے دیکھا تو دیکھا کہ یہی ہیش ٹیگ ویڈیو میں بھی نظر آرہا ہے۔

حامد میر کی ویڈیو

اس کے بعد ہم نے گوگل پر اسماء جہانگیر کانفرنس سرچ کیا، جہاں ہمیں اس کانفرنس سے متعلق متعدد ویڈیوز اور رپورٹس ملی۔ معلوم ہوا کہ اسماء جہانگیر کانفرنس پاکستان میں رواں برس کی 23 اکتوبر کو منعقد ہوئی تھی، جبکہ عمران خان پر حملہ محص 5 نومبر کو ہوا۔

اس سے متعلق مزید میڈیا اداروں کی رپورٹز آپ یہاں اور یہاں یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

حامد میر نے اس کانفرنس سے متعلق اپنی تصویر کے ساتھ 23 اکتوبر 2022 کو ایک ٹویٹ بھی کیا ہے۔

حامد میر کی ویڈیو تقریر سننے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ انہوں نے کہیں بھی عمران خان پر حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

لہذا اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوا کہ حامد میر کی ویڈیو دو ہفتے پرانی ہے، اور عمران خان پر حملہ محص دو روز قبل ہوا۔ لہذا ویڈیو کے ساتھ کیا جارہا دعویٰ کہ عمران خان پر حملے کے بعد حامد میر نے سچائی بتادی غلط ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources

Report by Dawn.com, Dated October 24, 2022
Video by Daily Qudrat, YouTube channel, Dated October 23, 2022
Video by Azaad News YouTube channel, Dated October 23, 2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular