Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پاکستان کی پارلیمنٹ میں گدھے کے داخل ہونے کی ہے یہ ویڈیو۔
یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک پارلیمانی ہال جیسا منظر دکھایا گیا ہے۔ سرخ قالین، لکڑی کے ڈیسک اور دستاویزات سے بھری میزیں واضح نظر آ رہی ہیں۔ انہی نشستوں کے درمیان اچانک ایک گدھا داخل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ “پاکستانی پارلیمنٹ” میں پیش آیا۔

یہی ویڈیو کا اسکرین شاٹ روزنامہ منصف (حیدرآباد) نے بھی اپنی ویب سائٹ پر خبر کے طور پر شائع کیا ہے۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اگر واقعی پاکستانی پارلیمنٹ میں گدھا داخل ہوا ہوتا تو یہ بہت بڑی خبر بنتی، اور ملک و بین الاقوامی میڈیا اسے نمایاں طور پر رپورٹ کرتا۔ تاہم ہمیں کسی بھی مستند پاکستانی نیوز ویب سائٹ پر اس واقعے سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ملی۔
ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس عمل کے دوران یہی ویڈیو یوٹیوب پر ایک شارٹ کی صورت میں ملی، جس پر “عربین اسپِیڈ1” نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا واٹر مارک موجود تھا۔

تب ہم نے مخصوص ٹولز کی مدد سے اس اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی۔ عربین اسپیڈ1 نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر موجود ویڈیو کی تفصیل میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔

مزید ہمیں اکاؤنٹ کا جائزہ لینے پر یہ بھی معلوم ہوا کہ وہاں ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں، جن میں مختلف جانوروں کو پارلیمنٹ جیسے ماحول میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وائرل کلپ کو بغور دیکھنے پر کئی مشکوک عناصر سامنے آتے ہیں، جیسے متعدد افراد کے چہروں میں غیر معمولی بگاڑ، دو افراد کا وہاں بیٹھا دکھائی دینا جہاں کوئی کرسی موجود ہی نہیں ہے، ایک فریم میں گدھے کے سر کا ڈیسک میں ضم ہوجانا۔
مزید یہ کہ نیلا جیکٹ اور سفید کُرتا پہنے ایک شخص شروع کے فریم میں کہیں دکھائی نہیں دیتا، مگر اگلے ہی لمحے اچانک دوسری جگہ پر سامنے آ جاتا ہے۔ ان نکات نے شبہات کو مزید بڑھایا کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہو سکتی ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز کی مدد لی۔ جن میں ہائیو ماڈریشن ٹول نے اسے 94.7 فیصد امکانات کے ساتھ اے آئی یا ڈیپ فیک ظاہر کیا ہے۔

سائٹ انجن نے بھی وائرل ویڈیو کے تجزیے میں87 فیصد امکان ظاہر کیا کہ ویڈیو مصنوعی ہے۔

جبکہ از اٹ اے آئی نے ایک فریم کو 88 فیصد واضح طور پر اے آئی سے تیار کردہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: مندر میں اسدالدین اویسی کے ہنومان جی کی آرتی کرنے کی وائرل ویڈیو اے آئی جنریٹیڈ ہے
اس طرح آن لائن ملنے والے سبھی شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں گدھے کے داخل ہونے کی یہ ویڈی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Video published by YouTube Magar dada gameing on 5 Dec 2025
TikTok post by @arabianspeed1
Self Analysis
Hive Moderation tool
Was it AI tool
Is it AI tool
Sightengine tool
Mohammed Zakariya
October 28, 2025
Mohammed Zakariya
August 12, 2025
Mohammed Zakariya
March 12, 2025