اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا سچ میں نیپالیوں نے ہندوستان کے گیارہ فوجیوں کو حراست میں...

کیا سچ میں نیپالیوں نے ہندوستان کے گیارہ فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

نیپالیوں نے بھارت کے گیارہ فوجی جوان کو پکڑ لیا ہے۔چینٹی کے پیر گنو۔۔

تصدیق

ان دنوں جہاں بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں چینی فوج کے داخلے کو لے کر بحث چھڑی ہوئی ہے۔وہیں دوسری جانب پڑوسی ملک نیپال بھی اب کالے پانی کو اپنے ملک کا حصہ بتا رہا ہے۔اسی بیچ آج تک چینل کے ویڈیو کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہا ہے۔جس میں اینکر بتارہی ہے کہ بھارتی فوج کو نیپالی فوج نے پکڑ لیا ہے۔اس ویڈیو کو ٹویٹر پر ‘بندت کوین’ نامی ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے ۔دوسری طرف فیس بک اور ٹک ٹاک پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔درج ذیل میں آپ ٹویٹر،فیس بک اور ٹک ٹاک کے آرکائیو دیکھ سکتے ہیں۔

ٹویٹر پر بندت کوین نے اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیاہے۔جس کا آرکائیو یہاں دیکھیں۔

فیس بک پر مکیش نامی یوزر نے مذکورہ ویڈیو کو اب کا بتا کرشیئر کیا ہے۔جس کا آرکائیو یہاں موجود ہے۔

ٹک ٹاک پر پرنس شاہ نامی یوزر نے مذکور وائرل ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔آرکائیو پر کلک کر کے دیکھیں۔

ٹویٹر پر آئی ایس آئی پاک پرائیڈ نامی یوزر نے دی ہندونیوز کی پرانی خبر کو اب کا بتا کر تیس مئی دوہزاربیس کو شیئر کیاتھا۔جس کا آرکائیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ہماری تحقیق

مذکورہ میں ملے سبھی وائرل پوسٹ کو دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ لیا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن یہاں ہمیں وائرل خبر سے متعلق کچھ بھی نہیں ملا۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں دوہزارپندرہ کی خبریں اسکرین پر نظرآئی۔جس میں ایس ایس بی فوج کی حراست کا ذکر ہے۔اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

مذکورہ سبھی خبروں کو ہم نے ایک ایک کر کے غور سے پڑھا۔جہاں ہمیں دی ہندو،انڈیاٹوڈے اور بی بی سی ہندی کے ویب سائٹ پر دوہزارپندرہ کی خبریں ملیں۔دی ہندو کے مطابق انڈو۔ نیپال سرحد پر موجود ۱۳بارڈرگارڈ کو گرفتار کر لیاگیاتھا۔وہیں بی بی سی ہندی کے مطابق نیپال کے جھاپا ضلع میں ہندوستانی فوج ہتھیار کے ساتھ گھس گئی تھی۔جسے لوگوں نے پکڑ لیا تھا۔حالانکہ چھ گھنٹے بعد نیپالی پولس نےتیرہ جوان کو بھارت کے ایس ایس بی بٹالین کے حوالے کردیا تھا۔

ان سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل خبر پانچ سال پرانی ہے۔لیکن ہمیں تسلی نہیں ملی تو پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا اور وائرل ویڈیو کو تلاشنا شروع کیا۔جہاں ہمیں آج تک نیوز کا اصل ویڈیو ملا۔جس میں اینکر صاف طور پر کہہ رہی ہے کہ اسمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے ایس ایس بی کے جوان نیپال میں گھس گئے تھے۔جسے وہاں کی پولس نے حراست میں لے لیا تھا۔

ہمارے ریسرچ سے یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو انتیس نومبر دوہزارپندرہ کا ہے۔پھر ہم نے سوچا کیوں نہ اپنے قاری کے سامنے دونوں ویڈیو کے فرق کوبتادیا جائے۔تاکہ ہمارے قاری نیوزچیکر کی تحقیقات پر بھرپور بھروسا کر سکیں۔درج ذیل میں دونوں ویڈیو کے تصاویر نشاندہی کے ساتھ موجود ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پانچ سال پرانی خبر کو اب کا بتاکر شیئر کیاگیا ہے۔آج تک نیوزچینل نے انتیس نومبر دوہزارپندرہ کو وائرل خبرشائع کی تھی۔جس میں اینکر نے بتایا تھا کہ ایس ایس بی کے ۱۳جوان کو نیپال پولس نے حراست میں لیا ہے۔

 ٹولس کا استعمال

اویسم اسکرین شارٹ

ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک اور ٹویٹرایڈوانس سرچ

ٹک ٹاک سرچ

نتائج:گمراہ کن/پراناویڈیو

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular