اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کرنے...

Fact Check: کیا 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کرنے گئیں مسلمان برقعہ پوش خواتین کو پولس نے بنایا تشدد کا نشانہ؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کے دوران ووٹنگ کرنے گئی مسلمان برقع پوش خواتین کے ساتھ پولس نے مارپیٹ کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔

پولس گرفت میں نظر آ رہی خواتین کی یہ ویڈیو کا تعلق 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے نہیں ہے۔
Courtesy: Instagram @unique_hina_09

Fact

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کے چند فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاشا۔ جہاں ہمیں اسپوف جنکی نامی ایکس ہینڈل پر مورخہ 15 فروری 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اسے رام پور میں برقعہ پوش خواتین کو جعلی ووٹنگ کی کوشش کے الزام میں اتر پردیش پولس کی جانب سے کی گئی گرفتار کا بتایا گیا ہے۔

Screengrab from X post by @Spoof_Junkey

مزید سرچ کرنے پر ہمیں 15 فروری 2022 کو موہن مورتی 142 نامی فیس بک پیج پر مذکورہ ویڈیو ملی۔ اس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ویڈیو کم از کم 2 برس پرانی ہے اور اس کا تعلق 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے نہیں ہے۔

Screengrab from Facebook post by @mohan.murthy.142

اس کے علاوہ تحقیقات کے دوران ہمیں فروری 2022 میں شائع شدہ متعدد خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران رام پور میں دو برقع پوش خواتین جعلی ووٹنگ کرنے کے معاملے میں پکڑی گئی تھیں۔ اس سے متعلق خبریں یہاں، یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

خبروں کے مطابق یہ واقعہ جی آر پی کالج میں پیش آیا تھا۔ ہم نے کالج کی آفیشل ویب سائٹ کو دیکھا، جہاں ہمیں ایک تصویر ملی۔ جس میں کیمپس کا مرکزی دروازہ نظر آ رہا ہے۔ غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ کالج کا مرکزی گیٹ اور وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ڈھانچے میں کافی مماثلت ہے۔

(L-R) Screengrab from college website and screengrabs from viral video

امکان ہے کہ وائرل ویڈیو میں وہی مناظر دکھائے گئے ہیں جو فروری 2022 میں رپورٹ کیا گیا تھا۔ تاہم، آزادانہ طور پر ہم اس کی تصدیق نہیں کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024: ای وی ایم پر سیاہی پھینکتے ہوئے ایک شخص کی پرانی ویڈیو کی گئی شیئر

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ وائرل ویڈیو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کے دوران ووٹنگ کرنے گئی مسلمان برقع پوش خواتین پر پولس کی جانب سے کئے گئے تشدد کی نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور یو پی اسمبلی انتخابات کے دوران رام پور میں فرضی ووٹنگ کے الزام میں گرفتار کی گئی خواتین کی ہے۔

Results: False

Sources
X Post By @Spoof_Junkey, Dated February 15, 2022
Facebook Post By @mohan.murthy.142, Dated February 15, 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular