Friday, April 25, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: مغربی بنگال کی ویڈیو کو ہماچل پردیش میں مسلمان شخص پر پولس کی جانب سے کئے گئے تشدد کا بتاکر کیا گیا شیئر

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Feb 6, 2025
banner_image

Claim
ہماچل پردیش میں مسلمان شخص کو پولس اہلکاروں نے رحمی سے پیٹا۔
Fact
ویڈیو مغربی بنگال کے ملک پور گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پولس کی جانب سے کی گئی کاروائی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سفید شرٹ اور نیلے رنگ کی جینس میں ملبوث شخص کو کچھ پولس اہلکار پکڑے ہوئے ہیں اور کچھ مارتے پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس بیچ چند خواتین اسے پولس سے آزاد کروانے کی کوشش کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، لیکن پولس اہلکار اسے گاڑی میں بٹھاکر خواتین پر بھی لاٹھیاں برساتی ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ ہماچل پردیش میں پولس اہلکار بےقصور مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “مسلمانوں کے ساتھ بار بار ہماچل میں ظلم کیا جا رہا ہے، خاص کر وہاں کے جوانوں پہ زیادہ ظلم کیا جا رہا ہے”۔

ہماچل پردیش میں بےقصور مسلمان شخص کو پولس بے رحمی سے پیٹ رہی ہے۔
Courtesy: Facebook/Kashmir news alert22 

Fact Check/Verification

ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں برس کی 24 جنوری کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو پیوش نامی فیس بک پیج پر بنگلہ زبان میں کیشن کے ساتھ موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو بیر بھوم کے سیوری کے ملک پور علاقے کا بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے کیفرم کے ساتھ مذکورہ کیورڈ تلاش کئے۔ جہاں ہمیں 28 جنوری 2025 کو ٹی وی9 بنگلہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو والے مناظر کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy: YouTube/ TV9 Bangla

ٹی وی9 بنگلہ کے مطابق یہ ویڈِیو مغربی بنگال کے سوری کا ہے۔ جہاں ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔ جس پر قابو پانے کے لئے پولس موقع واردات پر پہنچی تو سفید لباس میں ملبوث شخص نے انسپکٹر انچارج کا کالر پکڑ لیا تھا، جس کی وجہ سے پولس نے اس پر لاٹھی چارج کی تھی۔ رپورٹ میں مذکورہ سفید شرٹ اور نیلی جینس میں ملبوث شخص کو ٹی ایم سی پارٹی کا مقامی غنڈا بتایا ہے۔ لیکن ہم آزادانہ طور پر مذکورہ شخص کے بارے میں یہ ثابت نہیں کر سکے کہ اس کا تعلق کس مذہب سے ہے۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Anand Bazar

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثے کی یہ ویڈیو پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کی نہیں ہے

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ہماچل پردیش میں مسلمان شخص کی پولس اہلکاروں کی جانب سے پیٹائی کا بتاکر شیئر کی جارہی یہ ویڈیو مغربی بنگال کی ہے۔ جہاں ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے دو گروپوں کے مابین ہوئی لڑائی پر قابو پانے آئی پولس نے ایک مقامی غنڈے کی پٹائی کی تھی۔

Result: False

Sources
Facebook post by Piyush on 28 jan 2025
Video report published by TV9 Bangla on 28 jan 2025
Reports published by Anand Bazar, Indian Prime Time and The Telegraph India on jan 2025


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,924

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔