Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سعودی شہزادی و ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے ملنے کی ویڈیو آئی سامنے۔
یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
رواں ماہ کے درمیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں ٹرمپ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس دوران سعودی شہزادی ریما بنت بندر بن سعود سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں رہیں۔ دراصل سعودی خاتون ریما امریکہ میں سعودی سفیر ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے دوران ان سے مصافحہ کیا تھا۔ جس کے بعد خصوصاً پاکستانی صارفین نے سعودی شہزادی ریما بنت بندر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کی شہزادی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سعودی شہزادی و ڈونلڈ ٹرمپ ایک دوسرے کی باہوں میں باہیں ڈال کرگلے ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
فیس بک صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “سعودیہ شہزادی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملنے کی ۔ ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا مارکیٹ پہنچ گئی”۔

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا تو ویڈیو کے تین سکینڈ پر خاتون کی باہیں ٹرمپ کے لباس میں ضم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہاں ہمیں شبہ ہوا کہ اس ویڈیو کو کسی سوفٹ ویئر یا اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے وائرل کلپ کو اے آئی کا پتا لگانے والے ٹول ‘کینٹی لکس’ کی مدد لی۔ جس میں اس ویڈیو میں 56 فیصد اے آئی مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے اے آئی ٹول ڈی کاپی کی مدد سے چند کیفریم تلاش کئے۔ ڈی کاپی نے ویڈیو کے فریموں کو جعلی بتایا ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت کے100.00 فیصد مواد شامل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے پہلے فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 9 جولائی 2019 کو شیئر شدہ ہوبہو لباس میں ملبوث امریکہ میں موجود سعودی سفیر ریما بنت بندر بن سعود اورامریکی ٹرمپ والی تصویر سعودی ایمبیسی یو ایس اے، سعودی وزیر خارجہ اور ریما کے آفیشل ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسی تصویر کا استعمال کرکے اے آئی ٹول کے ذریعے ویڈیو بناکر شیئر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ طیارہ حادثے کی ویڈیو اور جہاز کریش کی اے آئی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ سعودی شہزادی و ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے ملنے کی یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Self Analysis
Cantilux tool
Decopy AI tool
X post by @SaudiEmbassyUSA, @rbalsaud and @KSAMOFA on 09 Jul 2019
Mohammed Zakariya
February 13, 2025
Mohammed Zakariya
January 22, 2025
Mohammed Zakariya
January 20, 2025