Authors
Claim
پاکستان میں ہوئے عام انتخابات 2024 سے متعلق مختلف دعوے، تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اسی کڑی میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ داڑھی میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے عمران خان کی داڑھی والی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ خان صاحب کی تازہ فوٹو ہے ماشاءاللہ عمران خان داڑھی کے ساتھ کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں”۔
Fact
عمران خان کی داڑھی والی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے تصویر کو سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں سال کے 29 جنوری کو پی ٹی آئی ٹائگرس نامی فیس بک پیج پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔ یہ تصویر ہوبہو وائرل تصویر جیسی ہی ہے، لیکن اس میں ان کے چہرے پر سفید داڑھی موجود نہیں ہے۔ ہم نے دونوں تصویر کا بغور موازنہ بھی کیا، جس میں بقیہ چیزیں اور افراد دونوں تصویر میں مماثلت رکھتے ہیں۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل لیگل کوآرڈینیٹر مشعل یوسفزائی کے مستند ایکس ہینڈل پر مذکورہ تصویر موصول ہوئی، جسے 1 اگست 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس کے کیپشن میں لکھا ہے، “خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہنگے خان صاحب! کیونکہ آپ ہماری آخری امید ہیں”۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ عمران خان کی اصل تصویر کو ترمیم کرکے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Result: Altered Image
Sources
Facebookpost by bestfrinde1052 on 29 jan 2024
Tweet by @AkMashal on 1 Aug 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔