جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact Checkبرج خلیفہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی دکھائی گئی ویڈیو...

برج خلیفہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی دکھائی گئی ویڈیو ترمیم شدہ ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سیاسی بحران کے پیش نظر دنیا بھر میں سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ ان دنوں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر دکھائی گئی عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ 3 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کی ایک ویڈیو کو برج خلیفہ پر ڈسپلے کیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “آج دوبئی میں امر بالمعروف کا تذکرہ ہوا اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان صاحب کی ویڈیو برج خلیفہ پر چلائی گئی، مجھے فخر ہے اپنے وزیر اعظم عمران خان صاحب پر”۔

برج خلیفہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی لگی تصویر ترمیم شدہ ہے
Courtesy:Twitter @amirmugh5

ان دنوں پاکستان میں سیاسی بحران جاری ہے، اسی کے پیش نظر پاکستان کی قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے، 90 دنوں کے اندر میں وہاں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی ڈبلیو اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ ڈویژن نے عمران خان کے حوالے سے ایک نوٹیفیکشن اتوار کی دیر رات جاری کیا، جس میں عمران خان کو بحیثیت وزیر اعظم معطلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر دیگر صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں عمران خان کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔

Fact Check/Verification 

برج خلیفہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی دکھائی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس سے متعلق برج خلیفہ کی آفیشل ویب سائٹ پر اور فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سرچ کیا۔ لیکن حالیہ دنوں میں اپلوڈ شدہ عمران خان سے متعلق کسی بھی طرح کی ویڈیو ہمیں نہیں ملی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں نکسس نومیرہ نامی ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں نومیرہ نے صاف طور پر لکھا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ حالانکہ نومیرہ کے ٹویٹر ہینڈل کو ڈلیٹ کردیا گیا، لیکن ہم نے پہلے ہی احتیاطاً ٹویٹ کا اسکرین شارٹ لے لیا تھا۔

نومیرہ نے اپنے مذکورہ ٹویٹ میں یوٹیوب چینل کا ذکر کیا ہے۔ ہم نے جب اس نام سے یوٹیوب چینل سرچ کیا تو ہمیں وہاں بھی وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ عمران خان کے ویڈیو کو برج خلیفہ پر ڈسپلے کیا گیا۔ ہم نے جب یوٹیوب چینل کے آباؤٹ سیکشن کو دیکھا تو وہاں واضح طور پر لکھا تھا کہ “پاکستانی سیاسی میمز، ویڈیو اور تصاویر ایڈیٹنگ ٹیوٹوریلز”۔

اس سے واضح ہو جا تا ہے کہ نومیرہ پاکستانی سیاست دانوں کی تصویر اور ویڈیو کو وی ایف ایکس کی مدد سے ایڈٹ کرکے اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ طور پر شیئر کرتی ہیں۔ نومیرہ کے یوٹیوب چینل پر اسی طرح کے دیگر ویڈیو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جسے ایڈٹ کرکے اپلوڈ کیا گیا ہے۔

Courtesy:YouTube/Noxious Numaira

وائرل ویڈیو میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جو آواز سنائی دے رہی ہے وہ بھی الگ سے کسی دوسرے ویڈیو سے لگائی گئی ہے۔ جسے آپ یہاں کلک کرکے سن سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ برج خلیفہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ڈسپلے کی گئی ویڈیو وی ایف ایکس کی مدد سے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، حقیقت سے اس ویڈیو کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Result: Manipulated Media/ Altered Photo/ Video

Our Sources
Facebook post by Burj Khalifa

Twitter post by Noxious_Numaira on 27/03/2022
Video Published by Noxious_Numaira on 24/03/2022

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular