اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا برج خلیفہ پر اس مرتبہ 14 اگست کو پاکستانی...

Fact Check: کیا برج خلیفہ پر اس مرتبہ 14 اگست کو پاکستانی پرچم کی نہیں کی گئی اسکریننگ؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر برج خلیفہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ امسال 14 اگست کو دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی اسکریننگ نہیں کی گئی۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک ٹویٹر صارف نے لکھا ہے کہ “دبئی میں برج خلیفہ پر پاکستان کے پرچم کی لائٹس اس بار نہی جلائ گئ جس پر عوام یہ کہہ اٹھی کہ حکومت جو عوام کے ساتھ کر رہی ہے وہی کام آج دبئی نے کردیا”۔

14 اگست 2023 کو پاکستانی پرچم کی برج خلیفہ پر اسکریننگ ہوئی ہے۔
Courtesy: Twitter

Fact

برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی اسکریننگ کے حوالے سے کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے برج خلیفہ کے آفیشل سوشل میڈیا کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں برج خلیفہ بائی عمار کے آفیشل فیس بک پیج پر 14 اگست کو شیئر شدہ ویڈیو ملی۔ جس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزاد کے اعزاز میں روشن کئے گئے برج خلیفہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی قوم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے، دراصل 14 اگست 2023 کو برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی اسکریننگ کی گئی تھی۔

Result: False

Sources
Facebook post by Burj Khalifa By Emaar on 14 Aug 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular