Authors
Claim
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل خان مروت نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Fact
ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے، شیر افضل مروت پاکستان میں موجود ہیں۔
فیس بک اور یوٹیوب پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ لندن جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بتادوں کہ وکیل شیر افضل کی ٹی وی پروگرام کے دوران مارپیٹ کی ویڈیو نے گزشتہ دنوں خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے فرضی خبریں واِئرل ہونے لگیں۔
Fact Check/Verification
ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وکیل افضل مروت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں وہ ٹی وی پروگرام میں ہوئی ہاتھاپائی کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں لندن جانا ہے، کہیں ای سی ایل میں ان کا نام نہ ڈال دیا جائے۔ البتہ ویڈیو کے 2 منٹ 25 سیکینڈ کے بعد وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ عمران خان کی اجازت پر ذہنی سکون کے خاطر لندن ہفتہ، دس دنوں کے لئے جا رہے ہیں۔ لیکن پوری ویڈیو میں پاکستان چھوڑنے یا ملک سے ہمیشہ کے لئے جانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ان کے مستند ایکس ہینڈل پر تین اکتوبر 2023 کا ایک پوسٹ ملا۔ جس میں بھی انہوں نے چند دنوں کے لئے برطانیہ جانے کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس ہینڈل پر 4 گھنٹے پہلے تک شیئر کئے گئے پوسٹ و ویڈیوز موجود ہیں، جس میں اپنے اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیس اور یوم پیدائش منائے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
پھر ہم نے گوگل پر “عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا ملک چھوڑنے کا اعلان” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ جس میں شیر افضل مروت کے حوالے سے لکھا ہو کہ انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا ہو۔ حالانکہ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل کے ٹی وی پروگرام معاملے میں عدالت نے ضمانت منظور کر دی ہے۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی جس ویڈیو کو ملک چھوڑنے کے اعلان کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے، اسی ویڈیو کے آخیر میں وہ ہفتہ، دس دنوں کے لئے لندن جانے کی بات کر رہے ہیں۔
Result: Partly False
Sources
Video published by Sher Afzal Khan Marwat on 03 Oct 2023
X post by @sherafzalmarwat Oct 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔