Authors
Claim
سوشل نٹورکنگ سائٹ انسٹاگرام اور فیس بک پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ووٹ ڈالتے ہوئے ایک تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی یہ تصویر اڈیالہ جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے اپنا ووٹ حلقہ این اے 47 اسلام آباد سے ڈالا ہے۔
Fact
ہم نے جب مذکورہ تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر ہوبہو تصویر ملی۔ جسے 14 اکتوبر 2018 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں اس تصویر کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 14 اکتوبر 2018 کو حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔
اسی تصویر کو پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر 14 اکتوبر 2018 کو بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس سے واضح ہو چکا کہ عمران خان کے ووٹ ڈالنے کی یہ تصویر اڈیالہ جیل کی نہیں ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کے ووٹ ڈالنے کی یہ تصویر اکتوبر 2018 میں ووٹ کاسٹ کرنے کی ہے۔ اس کا گزشتہ 8 فروری کو پاکستان میں ہوئے عام انتخابات 2024 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Result: False
Sources
Facebook post by ImranKhanOfficial and PTIOfficial on 14 Oct 2018
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔