پیر, اکتوبر 7, 2024
پیر, اکتوبر 7, 2024

ہومFact CheckFact Check: پاکستانی مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ذاکر نائیک کو...

Fact Check: پاکستانی مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ذاکر نائیک کو دیئے گئے تحفے میں نہیں بنی ہے عمران خان کی تصویر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Since 2011, JP has been a media professional working as a reporter, editor, researcher and mass presenter. His mission to save society from the ill effects of disinformation led him to become a fact-checker. He has an MA in Political Science and Mass Communication.

Claim

پاکستانی حکومت کی دعوت پر اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان دورے پر ہیں۔ ذاکر نائیک نے پاکستان کے وزیر اعظم و دیگر سیاسی لیڈران سے ملاقات بھی کی ہے۔ حالیہ دنوں ذاکر نائیک کی ایک تصویر پاکستانی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں مولانا فضل الرحمٰن ذاکر نائیک کو ایک فریم پیش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس میں پاکستان کے سابق کرکٹر و وزیر اعظم عمران خان کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ مولانا نے ذاکر نائیک کو عمران خان کی تصویر والا فریم تحفے میں دیا ہے۔

اس تصویر کو فیس بک پر “مولانا تیرے جانثار، بےشمار بےشمار” کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے اور ہمارے واٹس ایپ ٹپ لائن نمبر پر بھی اسے ہمارے ایک قاری کی جانب سے تحقیقات کے لئے بھیجا گیا ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “مولانا فضل الرحمٰن کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات” کیورڈ تلاشا۔ جہاں ہمیں پاکستانی نیوز ویب سائٹ جیو اردو پر شائع ہونے والی ایک اکتوبر کی ایک خبر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے۔

Courtesy: Facebook/ Geo Urdu

مذکورہ رپورٹ سے واضح ہوچکا کہ مولانا کی ملاقات ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ہوئی ہے۔ پھر ہم نے مذکورہ وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ڈاکٹر ذاکر نائک کے آفیشل سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر ہوبہو تصویر موصول ہوئی۔ البتہ مولانا فضل الرحمٰن ذاکر نائیک کو جو فریم پیش کر رہے ہیں اس میں عمران خان کی تصویر نہیں بنی ہے بلکہ اس پر ‘جمعیت علمائے اسلام’ کا ‘لوگو’ بنا ہوا ہے۔

Courtesy: X @drzakirnaik

ہم نے دونوں تصاویر کا موازنہ بھی کیا، جہاں یہ معلوم ہوا کہ اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستانی مولانا فضل الرحمٰن نے ذاکر نائیک کو عمران خان کی تصویر والا فریم تحفے میں نہیں دیا ہے۔ دراصل وائرل تصویر ترمیم شدہ ہے۔

Result: Altered Photo

Sources
Report published by Geo News Urdu on 01 Oct 2024
X post by Zakir Naik on 01 Oct 2024
Self-analysis

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Most Popular