اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkبھارت بنا 1 بلین ویکسینیشن کا ہندسہ مکمل کرنے والا پہلا ملک...

بھارت بنا 1 بلین ویکسینیشن کا ہندسہ مکمل کرنے والا پہلا ملک نہیں بنا ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جیسے ہی بھارت نے 21 اکتوبر کو 1 بلین ویکسینیشن مکمل کیا تو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے صارفین اس کامیابی پر مبارکباد اور جشن کی پوسٹ سے بھر دئے۔ اس بڑی کامیابی پر لوگوں نے وزیراعظم اور شعبہ صحت کے کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔ پاور اور رینیوال انرجی کے وزیر آر کے سنگھ اُن تمام لوگوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کامیابی کی تعریف میں پوسٹ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت عالمی سطح پر 1 بلین ویکسینیشن کا ہندسہ مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آر کے سنگھ نے بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا البتہ اس ٹویٹ کا آرکائیو ورژن آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

1بلین ویکسینیشن کا ہندسہ مکمل کرنے والا پہلا ملک بھارت، وائرل پوسٹ
وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

اس ٹویٹ کے 22 اکتوبر کی دوپہر ڈیلیٹ ہونے سے پہلے اس پر 3000 سے زائد ویوز، 66 ری ٹویٹس اور تقریباً 250 لائکس تھے۔ معروف ٹی وی اینکر انجنا اوم کشپ سمیت کئی دیگر معروف ہستیوں نے بھی یہ دعویٰ کیا کہ بھارت 1 بلین ویکسینیشن کا ہندسہ عبور کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

کرناٹک کے بی جے پی رہنما سی ٹی روی اور دیگر کئی اہم شخصیات نے بھی ٹویٹر پر اسی دعوے کے ساتھ ٹویٹ کیا۔

Factcheck / Verification

آن لائن رپورٹس اور پبلک ڈومین میں دستیاب ڈیٹا کے مطابق چین 1 بلین ویکسینیشن مکمل کرنے والا پہلا ملک ہے۔ 16 ستمبر کو چین نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی 1.4 بلین آبادی کے 72 فیصد یعنی 1 ارب لوگوں کو مکمل طور پر ویکسین دے دی ہے۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق اب یہ تعداد بڑھ کر 75 فیصد ہو چکی ہے۔

جب جمعرات کو ہندوستان نے 1 بلین ویکسینیشن مکمل کیا تو اس میں مکمل طور پر ویکسین دئے جانے والی بالغ آبادی 30 فیصد سے بھی کم تھی۔ وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں اب تک 713 ملین لوگوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ جبکہ محض 299 ملین لوگوں کو ہی دوسری خوراک میسر ہوئی ہے۔ یعنی تقریباً 30 فیصد بالغ آبادی کو ہی مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور 74 فیصد آبادی کو ابھی صرف پہلی خوراک ہی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی دھیان رکھنا ضروری ہے کہ ویکسین انتظامیہ ویکسین کی رفتار کے لحاظ سے مستقل نہیں ہے، اس کے اعداد و شمار میں اتار ـ چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر وزیراعظم مودی کی یومِ پیدائش کے موقع پر 20 ملین ویکسین دی گئیں، جبکہ اس سے پہلے اس کی رفتار سست تھی۔ جس کے بارے میں آپ یہاں ، یہاں اور یہاں کلک کرکے جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔

عالمی سطح پر دنیا بھر میں 36.3 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اپنی بالغ آبادی کے 87.26 فیصد حصے کو مکلمل طور پر ویکسین دے دی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کے سبھی ملکوں میں سر فہرست ہے۔ جس نے اپنے باشندوں کے ویکسینیشن کو مکمل کر لیا ہے۔ دوسرے ممالک پر نظرثانی کریں تو امریکہ نے اپنی 58 فیصد اور یو کے اور فرانس نے اپنی آبادی کے 67 فیصد حصے کو مکمل طور پر ویکسین دے دی ہے۔ روس اور فرانس نے اپنے 33فیصد اور 67 فیصد شہریوں کو ویکسین لگا دی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت دوسرے نمبر پر 1 بلین ویکسینیشن کا ہندسہ عبور کرنے والا ملک ہے۔ دنیا بھر میں اس کو یہ کامیابی حاصل کرنے والا پہلا ملک بتانے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Result: Misleading


Our Sources

Johns Hopkins University vaccine tracker

COWIN


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular