Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو کروناوائرس ہوگیا ہے۔جسے پاکستانی میڈیا چھپا رہی ہے۔
تصدیق
دنیا کے زیادہ تر ممالک کروناوائرس کی زد میں ہیں۔ہندوستان میں مزدور طبقہ شہروں سے گاؤں کی طرف پیدل کوچ کررہا ہیں۔لیکن اسی بیچ واہٹس ایپ اور فیس بک یونیورسٹی سے پڑھے لکھے لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔آج پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے تعلق سے ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے۔دعویٰ کیا جارہاہے پاکستان کے پی ایم عمران خان کو کروناوائرس ہوگیا ہے۔جسے پاکستانی میڈیا چھپارہی ہے۔
Pakistan media is hiding see the ticker on the screen !pic.twitter.com/N1WpwM0Xqq
— Dilsedesh (@Dilsedesh) March 27, 2020
ہماری کھوج
پاکستانی پی ایم عمران خان کے حوالے سے کئےگئے دعوے کے مطابق ہم نے اپنی ابتدائی کھوج شروع کی ۔سب سے پہلے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں اس حوالے سے دیگر خبریں ملیں۔لیکن کروناوائرس ہوا ہے یہ کہیں ثابت نہیں ہوسکا۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔تب ہمیں ڈیلی پاکستان پر شائع ایک خبر ملی۔جس کے مطابق پاک وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر غلط بتائی گئی ہے۔
کیا وزیراعظم عمران خان کو بھی کرونا وائرس ہو گیا ؟سوشل میڈ یا پر تشویشناک افواہ پھیل گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈ یا پر وزیراعظم عمران خان کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی افواہ پھیل گئی ۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا پر ایک پوسٹ چل رہی ہے جس میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ
تحقیقات کے دوران ہم نے ستائیس مارچ کے پریس کانفرنس کو غور سے دیکھا اور سنا۔جس میں عمران خان صحت یاب نظر آرہے ہیں۔جسے آپ بھی درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے متعلق
کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر الحمدللہ غلط ہے –
براہ کرم فیک نیوز پھیلانے سے گریز کریں۔
اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔ دعائیں— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 27, 2020
مذکورہ بالا میں ملی جانکاری سے پتاچلا کہ عمران خان کے حوالے سے چل رہی کروناوائرس کی خبر جعلی ہے۔لیکن اس خبر پر ہمیں یقین نہیں ہوا تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں پاکستان کے معروف نیوزچینل جیواردو پر شائع ایک خبر ملی۔جس میں صاف طور پر لکھا ہے۔عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہے۔افواہ پھیلانے والی ٹی وی چینل کوپاکستانی وزیر صحت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خبر کو دروست کرلیں۔
نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔غیرملکی ٹی وی چینل نے برطانوی پی ایم کے بجائے عمران خان کا نام شائع کردیا ہے۔جوکہ سراسر غلط ہے۔
ٹولس کا استعمال
گوگل کیورڈ سرچ
یوٹیوب سرچ
ٹویٹرایڈوانس سرچ
نتائج:جھوٹادعویٰ(گمراہ کن)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.