جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولس نے کیا...

کیا گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولس نے کیا رقص؟پڑھیئے وائرل دعوے کا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولس مستی کرتی ہوئی نظر آئی۔

تصدیق

وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے افواہ پھیلائے جارہے ہیں۔اسی بیج دومنٹ تیرہ سیکینڈ کا ایک ویڈیو فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کیا جارہا ہے۔جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وائرل ویڈیو وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولس کے جشن منانے کا ہے۔وائرل پوسٹ کے آرکائیو درج ذیل ہے۔

وائرل ویڈیو کو فیس بک پر عائشہ نواز نامی یوزر نے مذکورہ دعویٰ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر روی گپتا نے یوپی پولس کے جشن کا بتاکر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

بھَکۡ بے نامی فیس بک پیج پر بھی وائرل ویڈیو کو اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/KanpurStreets/videos/324242915253164

ہماری تحۡقیق

وائرل ویڈیو کو دیکھنے سمجھنے کے بعد ہم نے شروعاتی جانچ کی۔اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن اسکرین پر ہمیں اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں نیوزتک نامی یوٹیوب چینل پر یوپی پولس کے ڈانس کا ایک ویڈیو ملا۔لیکن یہ ویڈیو وائرل ویڈیو سے مختلف تھا۔

پھر ہم نے یوٹیوب پر مختلف کیورڈ سرچ کیے۔اس دوران ہمیں یوٹیوب پر چھ جون دوہزارانیس کا ایک ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں دہلی پولس ڈانس کرتی ہوئی لکھا ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ایک اور ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں “دہلی پولس کا خاص رقص ” لکھاہوا ملا۔ یہاں آپ کو بتادوں کہ یہ ویڈیو چارفروری دوہزارانیس کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

ہماری اب تک کی پڑتال میں یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو وکاس دوبے کے انکاؤنٹر سے پہلے کا ہے۔پھر ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ہمیں پولس والے کی وردی پر “ڈی پی” لکھا ہوا نظر آیا۔آپ ڈی پی کا مطلب بخوبی جانتے ہوں گے۔(دہلی پولس)لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وائرل ویڈیو دہلی کے کس تھانے کی ہے اور کس موقع کا ہے۔پورے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے پولس اسٹیشن میں کسی طرح کا پروگرام کیاگیا ہے۔جس میں پولس اہلکار خوشی کے مارے رقص کررہے ہیں۔

There is DP written on the batch of the uniform, it confirms that it is Delhi Police

نیوزچیکر کی پڑتال میں یہ واضح ہوتا ہےکہ وائرل ویڈیو ایک سال پرانہ ہے اور ویڈیو میں یوپی پولس نہیں بلکہ دہلی پولس اہلکار ڈانس کررہے ہیں۔وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولس کے جشن کے حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں ملی۔

ٹولس کا استعمال

اویسم اسکرین سارٹ

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈسرچ

ریسرچ رپورٹ

فیس بک /ٹویٹر ایڈیوانس سرچ

نتائج:فرضی دعویٰ/پرانہ ویڈیو

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular