Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ کسی عربی شخص سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو سے محمد بن سلمان(سعودی عرب کے ولی عہد) ویڈیو کال پر گفتگو کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو صارفین اسرائیل اور فلسطین میں چل رہے تنازعہ سے بھی منسوب کر کے شیئر کر رہے ہیں اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو اسرائیل کا حمایتی بتا رہے ہیں۔
حالانکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ” سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کام کرے گا، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact
نیتن یاہو سے محمد بن سلمان کے ویڈیو کال پر گفتگو کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 5 ایس او ایم نامی یوٹیوب چینل پر 28 دسمبر 2019 کو ویڈیو کال پر گفتگو والی ویڈیو کا طویل ورژن موصول ہوا۔ جس کے 16 سیکینڈ پر ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
البتہ ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر واضح ہوتا ہے کہ نیتن یاہو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ویڈیو کال پر بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ جن سے بات کر رہے ہیں وہ سعودی عرب کے ایک صحافی و وی لاگر ہیں، جن کا نام محمد سعود ہے۔ بقیہ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
بتادیں کہ اس ویڈیو کو پہلے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے، جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہو چکا کہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ دراصل اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ویڈیو کال پر گفتگو نہیں کر رہے ہیں بلکہ سعودی عرب کے وی لاگر و صحافی محمد سعود سے بات چیت کر رہے ہیں۔
Result: Altered Media
Sources
Video published by YouTube Channel 5SOM on 28 Dec 2019
Report published by Middle East Eye on 27 Dec 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.