Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
بندرگاہ پر موجود بحری جہاز کی ایک تصویر کو فیس بک اور ٹویٹر صارفین بنگلہ دیش میں تیار ہونے والے 33 منزلہ جہاز کا بتاکر خوب شیئر کر رہے ہے۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بنگلہ دیش میں تیار ہونے والا 33 منزلہ بحری جہاز، دوسری طرف پاکستان کے پاس پیاز، ادرک اور گندم خریدنے کیلئے رقم نہیں ہے، بنگلہ دیش بننے کو سانحہ کہنے والوں اب تو اپنی درسی کتابوں میں درستگی کر لو”۔
فیس بک پر مذکورہ تصویر کو بنگلہ دیش کا بحری جہاز بتاکر کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر “بنگلہ دیش میں تیار ہونے والا 33 منزلہ بحری جہاز” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 85 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 10,171 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Fact Check/Verification
بحری جہاز کی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کروز فار لائف نامی انسٹاگرام پر 17 اپریل 2019 کو شیئر شدہ بحری جہاز کی وہی تصویر ملی۔ جسے ان دنوں 33 منزلہ بنگلہ دیش کی تیار کردہ بحری جہاز کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ جس میں اس تصویر کو جاپان کے شہر یوکوہاما کی سمندر میں لی گئی سلیبریٹی ملینیم کروز کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جاپانی کیپشن کے ساتھ کروز کی تصویر کو یوکوہاما میں موجود سلیبریٹی ملینیم کا بتاکر دیگر انسٹاگرام صارف نے بھی شیئر کیا ہے۔
پھر ہم نے گوگل پر سلیبریٹی ملینیم کروز جاپان، کیورڈ سرچ کیا ۔ جہاں ہمیں جاپان ٹریول نام کی ویب سائٹ پر سلیبریٹی ملینیم کروز کے سلسلے میںکچھ معلومات فراہم ہوئیں۔ جس کے مطابق سلیبریٹی ملینیم کروز مالٹا رجسٹری کی ہے۔ مزید لکھا ہے کہ اس کروز کی لمبائی 294 میٹر ہے، جبکہ بیم 32 میٹر ہے۔ اس بارے میں ویسل فائنڈر اور سلیبریٹی کروز کی ویب سائٹس پر بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ بحری جہاز کی تصویر سلیبریٹی کروز کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی 16 جولائی 2019 کو شیئر کی جا چکی ہے۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ بندرہ گاہ پر موجود بحری جہاز بنگلہ دیش میں تیار کیے گئے 33منزلہ جہاز نہیں، بلکہ جاپان کے یوکوہاما بندر گاہ پر موجود مالٹا رجسٹری کی کروز ہے۔ جسے وقفے وقفے سے مختلف ممالک کا بتاکر پہلے بھی شیئر کیا جاچکا ہے۔
Result: False
Our Sources
Instagram post by @cruise_for_life on 17 April 2019
Instagram post by @chims1220 on 13 April 2019
Information regarding cruise on Japan Travel website
Information regarding cruise on celebritycruises.com website
Facebook post by CelebrityCruises on 16 July 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.