بدھ, اپریل 24, 2024
بدھ, اپریل 24, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی ہے یہ...

Fact Check: کیا جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی۔
Fact
ویڈیو پرانی اور چین کے چنگ ڈاؤ شہر کے سب وے کے 10 سال پورے ہونے پر منقعد اے آر لائٹ اور شیڈو شو کی ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں چلتی ٹرین میں طرح طرح کی لائٹنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کی ہے۔

ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ دیکھیں، باہر کی لائٹنگ سے آپ لطف اندوز ہوں گے، ایک بار ضرور دیکھیں، یہ ہے جاپان کی ٹیکنالوجی”۔

جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی نہیں یہ وائرل ویڈیو۔

Fact Check/Verification

پھر ہم نے فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں فلپائن کی کالم نگار ملاؤ ٹکیہ نام کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر27 اپریل 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو چین کے چنگ ڈاؤ سٹی کے سب وے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر کئے گئے لائٹ شو کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/peterwk99

مزید سرچ کے دوران ہمیں 8 دسمبر 2022 کو شیئر شدہ پیٹر وانگ نام کے فیس بک پیج پر بھی وائرل ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق چین کے چنگ ڈاؤ میٹرو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر چنگ ڈاؤ میٹرو اور گولڈ ایسٹ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے مل کر اے آر لائٹ (آگمینٹڈ ریئلٹی) اور شیڈو شو منعقد کیا تھا۔ جس میں سب وے کی سبھی نقل و حرکات کو ملا کر ملک کا پہلا متحرک اور مخصوص لائٹ شو پیش کیا تھا، جو ایک سب وے ٹرین ستاروں، سمندروں، خوبصورت پہاڑوں، ندیوں اور ایک خوابوں کے حسین شہر سے گذرتے ہوئے شیلڈ مشین، ڈریگن بوٹ اور فینکس میں تبدیل ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ چینی نیوز ویب سائٹس ریل ڈاٹ ایلی ڈاٹ نیٹ ڈاٹ سی این، چنگ ڈاؤ ڈاٹ ایس ڈی چائنا اور لائٹنگ چائنا ڈاٹ کام ڈاٹ سی این نے بھی وائرل ویڈیو سے متعلق رپورٹس شائع کی ہیں۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو چین کے چنگ ڈاؤ شہر کا بتایا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی نہیں ہے۔

Courtesy:http://qingdao.sdchina.com/

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو جاپان کی نہیں ہے، بلکہ چین کے چنگ ڈاؤ شہر کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: False

Our Sources
Facebook post by malou.tiquia and peterwk99 on 27 April 2023/08 Dec 2022
Reports published by lightingchina.com.cn,

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular