Authors
Claim
سوشل میڈیا پر تقریباً 30 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی آواز میں انگلش میں یہ اعتراف کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکی سابق صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لئے پاکستانی آرمی چیف کو اعتماد میں لیا تھا۔ کیونکہ عمران خان امریکی مفادات کا خیال نہیں رکھتے تھے۔ صارفین اس آڈیو کو اصل سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “امریکی سابق صدر نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کے لئے انہوں نے پاکستانی آرمی چیف کو اعتماد میں لیا تھا۔ کیونکہ عمران خان امریکی مفادات کا خیال نہیں رکھتا تھا۔ اب بتاؤ، امریکی صدر جاتے جاتے سچ بول ہی گیا ہے”۔
Fact
ہم نے سب سے پہلے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی آواز والی ویڈیو کو ایم پی3 میں بدلا اور اس آڈیو کو اے آئی ڈیٹیکٹر ویب سائٹس ریزمبل اور ایلیون لیبس پر تصدیق کے لئے بھیجا۔ ایلیون لیبس ویب سائٹ نے اس آڈیو کے اے آئی سے تیارکردہ ہونے کا 57 فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریزمبل اے آئی ویب سائٹ نے اس آڈیو کو فرضی بتایا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہماری ٹیم نے ‘ڈیپ فیکس تجزیہ یونٹ‘ سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد ڈیپ فیکس تجزیہ یونٹ نے مختلف آڈیو کی تصدیق کرنے والے ٹولس کا استعمال کر کے ثبوت کے ساتھ واضح کیا کہ وائرل ویڈیو میں استعال کیا گیا آڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی عمران خان سے متعلق ویڈیو میں استعمال کی گئی آڈیو کلپ مصنوعی طور پر تیار کی گئی ہے۔
Result: Altered Media
Sources
Audio Detector websites Eleven Labs and Resemble AI
Analysis by DAU team
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔