اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: بنگلہ دیشی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی حالیہ رہائی...

Fact Check: بنگلہ دیشی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی حالیہ رہائی کا بتاکر پرانی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی حالیہ رہائی کا منظر۔
Fact
ویڈیو 8 ماہ پہلے خالد ضیاء کا اسپتال سے ڈسچارج کے بعد گھر واپسی کی ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی ایک ویڈیو حالیہ رہائی کا بتاکر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ”بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء رہائی کے بعد منظر عام پر”۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی حالیہ رہائی کا منظر۔
Courtesy: X@Daleelpk

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ شیخ حسینہ نے اپنے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت میں پناہ لے لی ہے۔ 7 اگست کو شائع ہونے والی وائس آف امریکہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو نظر بندی سے آزاد بھی کردیا گیا ہے۔

اس بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو کار میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو تختہ پلٹ کے بعد ان کی رہائی کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

کار میں سوار ہو رہی خالدہ ضیاء کی اس ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو کلپ 12 مئی 2024 کو شیئر شدہ مرشد میاہ نامی فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ لیکن اس پوسٹ میں ویڈیو سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

مزید ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس پر “بنگلہ ویژن” لکھا ہوا ‘لوگو’ نظر آیا۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر ”بنگلہ ویژن، خالدہ ضیاء” بنگلہ زبان میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی ہوبہو ویڈیو بنگلہ ویژن نیوز کے مستند یوٹیوب چینل پر 11 جنوری 2024 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس میں بنگلہ ویژن والا ‘لوگو’ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق خالدہ ضیاء کی یہ ویڈیو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر واپسی کے وقت کار پر سوار ہونے کی ہے۔

Courtesy: YouTube Bangla Vision News

خالدہ ضیاء کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے حوالے سے بنگلہ دیشی ٹی وی چینل جمونا ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی 11 جنوری 2024 کو شائع ہونے والی ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں بھی مذکورہ وائرل ویڈیو کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Jamuna TV

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی یہ ویڈیو تقریباً 8 ماہ پرانی اور اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپسی کی ہے۔ اس ویڈیو کا ان کی حالیہ ہوئی رہائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Partly False

Sources
Facebook post by Morshedmiah04 on 12 May 2024
Video report published by YouTube Channels Bangla Vision News and Jamuna TV on 11 Jan 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular