Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
جج ہمایوں دلاور کی پی ٹی آئی خاتون کارکنان کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل۔
Fact
ویڈیو میں خاتون کے ساتھ بد سلوکی کررہا شخص پاکستانی جج ہمایوں دلاور نہیں، بلکہ سما ٹی وی کے صحافی سید کوثر کاظمی ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جس کے بعد عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج ہمایوں دلاور پاکستان کے اسلام آباد کے ضلعی سیشن جج ہیں۔ وہ اس وقت برطانیہ کی ہل یونیورسٹی میں ایک تربیتی کورس کے لئے گئے ہوئے ہیں۔
اب اسی معاملے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کوٹ پینٹ میں ملبوس ایک شخص خاتون کے ساتھ بد سلوکی کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ خاتون کے ساتھ بد سلوکی کرنے والا شخص تربیتی کورس کے لئے لندن گئے جج ہمایوں دلاور ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جج دلاور، باقی کی زندگی یہ ذلیل ہی ہوتا رہے گا”۔
فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ویڈیو کو الگ الگ کیپشن کے ساتھ جج ہمایو دلاور کے برطانیہ دورے سے جوڑکر شیئر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج ہمایوں دلاور کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا لیکن ہمیں ایسا کوئی ثبوت فراہم نہیں ہوا، جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ ویڈیو میں گالی دے رہا شخص پاکستانی جج ہمایوں دلاور ہیں۔
پھر ہم نے ویڈیو میں خاتون کو گالی دے رہے شخص کے چہرے کو کروپ کرکے فیس چیک ٹول پر سرچ کیا تو ہمیں ہوبہو تصویر والا ٹک ٹاک، فیس بک، ٹویٹر اور لنکڈن کے ہینڈلس ملے۔ تب ہمیں پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام سید کوثر دلاور ہے جو برطانیہ میں سما ٹی وی کے کورسپونڈیڈ ہیں۔
پھر ہم نے گوگل پر “صحافی سید کوثر کاظمی نے خاتون کو گالی دی” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اکتوبر 2022 کو انگلش اور اردو زبان میں شائع کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر کی ہے، جہاں صحافی سید کوثر کاظمی کی جانب سے دو خواتین کو برا بھلا کہا گیا تھا۔ جبکہ خواتین کوثر کاظمی پر مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا الزام لگا رہی تھیں۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستانی صحافی اکرم راعی کی جانب سے 18 اکتوبر 2022 کو ٹویٹر پوسٹ میں تین الگ الگ اینگل سے فلمائی گئی ویڈیو ملیں۔ جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ کوثر کاظمی ایک خاتون کو بہن کے مقدس رشتے کا نام لے کر غلیظ ترین گالی دے رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں جس خاتون کے ساتھ کوثر کاظمی کی بحث ہورہی ہے اس کا نام ڈاکٹر فاطمہ علی بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہم نے سرچ کیا کہ کیا جج ہمایوں دلاور کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے تو ہمیں جیو نیوز کی تازہ رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق جج ہمایوں دلاورلندن کی ہل یونیور سٹی میں 5 سے 13 اگست تک ٹریننگ میں شرکت کرنے گئے ہوئے ہیں۔جہاں پی ٹی آئی کےکارکنوں نے یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص پاکستانی جج ہمایوں دلاور نہیں، بلکہ برطانیہ میں موجود سما ٹی وی کے نمائندہ سید کوثر کاظمی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعوی بے بنیاد ہے۔
Sources
Facebook handle Syed Kausor Kazmi
Reports published Daily Mumtaz and Global Village space on Oct 2022
Tweet by @AkramRaee on Oct 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
December 3, 2024
Mohammed Zakariya
December 2, 2024
Mohammed Zakariya
November 12, 2024