اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkپاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی ترمیم شدہ...

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی ترمیم شدہ تصویر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر “#کلبھوشن_کا_یار_نیازی” ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹی وی چینل کا بریکنگ اسکرین شارٹ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف نے دونوں تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “اب کلبھوشن کو بھی کشمیر سنگھ اور ابھینندن کیطرح پورے پروٹوکول کے ساتھ نیازی سرکار واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا بھجوائے گی”۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی ترمیم شدہ تصویر
Courtesy: twitter @rana202272

کلبھوشن کی عمران خان کے ساتھ والی تصویر کو عشر البرٹ نامی صارف نے فیس بک پر اور صیف فہمد نامی صارف نے ٹویٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔ کیپشن میں لکھا ہے کہ” کلبھوشن جادھو کیا تحریک انصاف میں شامل ہو گئے”۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھوکی تصویر وائرل
Courtesy: FB/ Asher Albert

ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

کون ہے کلبھوشن جادھو اور کیوں ہیں یہ پاکستان میں قید؟

تین مارچ 2016 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو کی گرفتاری ہوئی تھی۔ “بی بی سی اردو اور ڈون نیوز کی رپورٹس کے مطابق کلبھوشن جادھو ایران کی سرحد سے بلوچستان میں داخل ہوا تھا۔ کلبھوشن نے اپنا نام بدل کر حسین مبارک پٹیل رکھا تھا۔ پاکستان نے کلبھوشن کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا تھا، جس میں کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ انڈین نیوی کے حاضر سروس افسر ہیں، ساتھ ہی جادھو کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی”۔

Fact Check/Verification

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے تصویر کے کیپشن میں کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے کلبھوشن سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں سماء ٹی وی اور وائس آف امریکہ اردو پر 19 نومبر 2021 کی خبریں ملیں۔

وائس آف امریکہ کے مطابق “جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں گرفتار کلبھوشن جادھو کے سلسلے میں پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک بل منظور کیا گیا۔ یہ قانون سازی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کی گئی ہے۔ پاکستان نے کلبھوشن جادھو کو کونسل ایکسس نہیں دیا تھا۔ جو کہ بین الاقوامی معاہدوں کے خلاف ہے۔ پاکستان کے بیرسٹر ظفر علی کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے سزا ختم نہیں کی کیونکہ یہ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ لیکن پاکستان کو ایسی قانون سازی کرنے کا مشورہ دیا جس سے کلبھوشن کی کونسل تک رسائی حاصل ہو”۔

سماء ٹی وی کے مطابق پاکستانی وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر نسیم فروغ نے کہا کہ “کلبھوشن جادھو سے متعلق بل قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور اگر ہم قانون سازی نہ کرتے تو بھارت ہمارے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی درخواست دیتا”۔ اسی سے متعلق ہمیں نیوز18 اور ڈان نیوز پر بھی خبریں ملیں، جسے یہاں اور یہاں کلک کرے پڑھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ کلبھوشن کیس کے سلسلے میں پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک بل منظور کیا گیا ہے ناکہ انہیں بھارت واپس بھیجنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ پھر ہم نے پاک پی ایم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔

اس دوران ہمیں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈیلی پاکستان اور 24نیوز ایچ ڈی پر ہوبہو وائرل تصویر ملی۔ جسے دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ دراصل پاک وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جو شخص کھڑا ہے وہ پاکستان کے پنجاب کے وزیراعلی کے معاون سردار خرم سہیل خان لغاری ہیں۔ جن کے چہرے پر کلبھوشن کی تصویر لگا کر شیئر کی جا رہی ہے۔

فوٹو پیا کی مدد سے موازنے کی تصویر

ٹی وی اسکرین شارٹ کے سلسلے میں جب ہم نے سرچ کیا تو پتا چلا کہ پاکستان کے 92 ٹی وی کے بریکنگ نیوز سے اسکرین شارٹ لیا گیا ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ کلبھوشن کیس کے سلسلے میں پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک بل منظور کیا گیا ہے اور پاکستانی عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی تصویر ترمیم شدہ ہے۔ دراصل عمران خان کے ساتھ جو شخص کھڑا ہے، وہ سردار خرم سہیل خان لغاری ہے۔


Result: Manipulated

Sources

VOIUrdu:https://www.urduvoa.com/a/kulbhushan-jadhav/6320142.html

SamaTv:https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2021/11/2438688/

News18Urdu:https://urdu.news18.com/news/international/pakistan-bows-to-international-pressure-kulbhushan-jadhav-has-the-right-to-appeal-imt-386127.html

Dawn:https://www.dawn.com/news/1659113

24NewsHD:https://www.24newshd.tv/27-Aug-2021/leghari-dramatically-turns-harassment-case-claims-victim-as-his-wife

DailyPakistan:https://dailypakistan.com.pk/14-Oct-2020/1197184


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular