Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے بنگلہ دیش میں ہونے والے طیارہ حادثے، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے مابین چل رہی سرحدی جھڑپوں سے منسوب کرکے ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کئے گئے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کے ساتھ جج کی سیلفی لینے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کی گئی۔ ان سبھی موضوع پر درج ذیل میں مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

تباہ شدہ طیارے کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر بنگلہ دیشی جنگی طیارہ ایف-7 بی جی آئی کے حادثے کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا یہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ عدالت میں پیشی کے دوران جج نے ان کے ساتھ سیلفی لی۔ لیکن ہماری تحقیقات میں دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا۔ دراصل راہل گاندھی کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص جج نہیں بلکہ وکیل ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھوں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی پولس کی گاڑی سے ٹکرا کر نیچے گری خاتون کی مدد کے بجائے پولس ان کے اہل خانہ کو گرفتار کر رہی ہے۔ ویڈیو امبیڈکر نگر کا ہے جہاں دو گروپوں کے درمیان زمین تنازعہ میں پولس و ملزمین کے مابین جھڑپ ہو گئی تھی۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

آسمان سے زمین پر اتر رہے پیراشوٹس کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ سعودی کی جانب سے غزہ کو بھیجی گئی مدد کا تازہ ترین ویڈیو ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے اور امریکہ سے غزہ کو بھیجی گئی مدد کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

حالیہ دنوں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے مابین سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ اسی معاملے سے منسوب کرکے حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا پر کئے گئے فضائی حملے کا ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا یہ روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے حملے کی ہے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025