اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: بھارتی گلوکار کمار سانو کی عمران خان کیلئے گائے گئے...

Fact Check: بھارتی گلوکار کمار سانو کی عمران خان کیلئے گائے گئے گانے کی یہ ویڈیو مصنوعی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو کمار سانو کے عمران خان کی حمایت میں گائے گئے گانے کی ہے۔
Fact
بالی ووڈ گلوکار کمار سانو کی یہ ویڈیو مصنوعی طور پر بنائی گئی ہے۔

بھارتی مشہور بالی ووڈ گلوکار کمار سانو کے لائیو کنسرٹ کی تقریباً 40 سکینڈ کی ایک ویڈیو پاکستانی صارفین خوب شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آزادی کے لئے گانا گایا ہے۔

صارفین ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ ایک ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “عمران خان کی آزادی کے لئے انڈیا کے شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو بھی میدان میں آگئے”۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا ہے “عمران خان کو آزاد کرائینگے۔ وزیر اعظم بنائینگے۔ نیا پاکستان ہم (ہندوستان) بنائینگے۔ بھارت نے عمران نیازی کو پاکستان پر مسلط کرنے کے لئے گانا بھی ریلیز کر دیا۔ قائد اعظم قوم کے باپ ہیں یہ تو سب کو پتہ ہے پر قوم یوتھ کے لیڈر نے اب نریندر مودی کو بھی ۔۔۔ بنا لیا۔ واہ واہ”۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن مین لکھا ہے کہ “بھارتی معروف سنگر کمار سانو کا عمران احمد خان نیاذی کے حق میں مُحبت بھرا گانا۔ عمران خان کو آزاد کرائیں گے وزیراعظم بنائیں گے، پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر خان صاحب کی مقبولیت اور مُرشد سے محبت کرنے والے لوگ ہیں”۔

Courtesy: Facebook/Kia hum koi Ghulam Hain

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے کمار سانو کی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ٹک ٹاک کے کئی لنک فراہم ہوئے، تب ہم نے وی پی این سافٹ ویئر کی مدد سے ویڈیو تک رسائی کی۔ اس دوران ہمیں یہ ویڈیو ‘کمار سانو سُپر ہِٹ سانگ‘ نامی ٹک ٹاک ہینڈل سے شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جسے 6 دن پہلے مذکورہ ہینڈل سے شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں لاکھوں کی تعداد میں ویوز اور لائکس و شیئر ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ کو غور سے ہم نے پڑھا تو کئی صارفین نے لکھا ہے کہ یہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔

Courtesy: TikTok/@kumarsanusuperbhitsongs

مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق پاکستانی ٹی وی چینل بول نٹورک کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق بھارتی گلوکار کمار سانو کے عمران خان کی حمایت میں گائے گئے گانے کی یہ ویڈیو ڈیپ فیکس ہے۔

Courtesy: X@BOLNETWORK

پھر ہم نے ‘ڈیپ فیکس تجزیہ یونٹ’ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو مصنوعی ہے۔ کمار سانو کی اصل ویڈیو میں ایک مصنوعی آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایک ہی ویڈیو کو الگ الگ جگہ سے کاٹ کر نقلی آواز لگائی گئی ہے۔

مزید ہم نے یوٹیوب پر مختلف کیورڈ سرچ کئے۔ تب ہمیں بالی ووڈ گلوکار کمار سانو کی ہوبہو ویڈیو مختلف یوٹیوب چینل پر بھی موصول ہوئی، جس میں کمار سانو کے اصلی گانے کو بخوبی سنا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو 2023 میں اپلوڈ کیا جا چکا ہے۔ جسے آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ londonlife208

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی گلوکار کمار سانو کے عمران خان کی حمایت میں گائے گئے گانے کی یہ ویڈیو مصنوعی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بالی ووڈ گلوکار کمار سانو کی یہ ویڈیو لندن میں لائیو کنسرٹ 2023 کی ہے، جس کے بول تھے “بس ایک صنم چاہیے” ہے۔

Result: Altered/Video

Sources
Video post by TikTok handle @kumarsanusuperbhitsongs on 6days ago
X post by @BOLNETWORK on 19/07/ 2024
Analysis by DAU team
Video uploaded by YouTube Channels londonlife208,


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular