ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkپانی ٹنکی کے اوپر حجاب جلانے کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو،...

پانی ٹنکی کے اوپر حجاب جلانے کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو، گمراہ کن دعوے کے ساتھ ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حجاب جلانے گئی خاتون خود جل کر خاکستر ہوگئی۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ ہندی اور اردو کیپشن میں “ہیش ٹیگ حجاب اور حجاب سے درد کیوں کے ساتھ لکھا ہے کہ حجاب کو فنا کرنے نکلے تھے خود فنا ہو رہے ہیں”۔

پانی ٹنکی کے اوپر حجاب جلانے کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو
Courtesy:Courtesy:@AzqaanSheikh
Courtesy:FB/میں نوکر صحابہ دا

بھارتی ریاست کرناٹک میں گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے حجاب پر پابندی کا تنازع جاری ہے۔ مسلم طالبہ کے اسکول اور کالجوں میں حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کی گئی، اتنا ہی نہیں اسکولوں اور کالجوں میں ایک طبقے نے حجاب کے مد مقابل زعفرانی شال پہن کر مسلم حجابی لڑکیوں کو ہراساں بھی کیا تھا، جس کے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری۔ اس معاملے پر آج(09/02/2022) کرناٹک ہائی کورٹ پھر سنوائی کرے گی۔

اب اس معاملے سے متعلق طرح طرح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ جن میں سے ایک ویڈیو میں پانی کی ٹنکی کے اوپر کالے رنگ کی چیز پر پیٹرول سے آگ لگا رہی کچھ خواتین نظر آرہی ہیں، جس کے بعد ایک خاتون اس آگ کی چپیٹ میں آ جاتی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کی ویڈیو میں نظر آرہی خاتون حجاب جلا رہی تھی لیکن آگ نے اسے جلا دیا۔

مذکورہ ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر ہندی کیپشن کے ساتھ حجاب جلانے کا بتا کر کافی صارفین نے شیئر کیا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

اس ویڈیو کو ہمارے آفیشل واہٹس ایپ نمبر پر بھی صارفین نے تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

واہٹس ایپ پر ملے پوسٹ کا اسکرین شارٹ

Fact Check/Verification

پانی کی ٹنکی پر حجاب جلانے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی انڈین ایکسپریس پر شائع 8 فروری 2010 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ خبر شائع کی گئی ہے۔

Screen shot of Indian express report

مذکورہ رپورٹ میں دی گئی جانکاری کے مطابق کپورتھلا کی ایک خاتون ٹیچر نے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر خود کو آگ کے حوالے کردیا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کچھ اساتذہ ای ٹی ٹی ڈگری کی مانگ کو لے کر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک خاتون ٹیچر 100 فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی اور خود کو آگ کے حوالے کر دیا۔ یہ حادثہ کپورتھلا میں پنجاب کے وزیر تعلیم اوپیندرجیت کے گھر کے نزدیک پیش آیا۔ یہ خاتون ٹیچر ضلع فریدکوٹ کی رہائشی ہیں اور ان کا نام کرنجوت بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے یوٹیوب پر “کپورتھلا میں پانی ٹنکی پر چڑھ کر خاتون نے خود کو آگ کے حوالے کیا”کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 8 فروری 2010 کی زی نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ جسے غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ وائرل ویڈیو میں جو خواتین پانی کی ٹنکی پر نظر آرہی ہیں، انہیں اس رپورٹ میں خود پر پیٹرول ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرنجوت نامی خاتون ٹیچر نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پنجاب کے وزیر تعلیم اوپیندرجیت کے گھر کے سامنے بنی پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر خود کو آگ کے حوالے کردیا۔ جس کے بعد علاج کے دوران خاتون ٹیچر کی موت ہو گئی۔

Courtesy:ZeeNews

مذکورہ رپورٹ سے واضح ہو چکا کہ پانی ٹنکی پر خاتون کے حجاب جلانے کا یہ ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، دراصل ای جی ایس ٹیچر نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے خود سوزی کی تھی، جسے اب حجاب جلانے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں این ڈی ٹی وی اور ٹائمس آف انڈیا پر بھی اس حوالے سے خبریں ملیں۔ جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

ہم نے مزید وضاحت کے لئے فوٹو شاپ کی مدد سے دونوں ویڈیو کے کیفریم کا موازنہ کیا، تاکہ ہمارے قاری بخوبی دونوں ویڈیو میں سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2سال پرانی قتل کی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے شیئر

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں پانی ٹنکی کے اوپر چڑھ کر خواتین حجاب نہیں جلا رہی ہے، بلکہ کرنجوت نامی ای جی ایس ٹیچر نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے خود سوزی کی تھی، جسے اب حجاب جلانے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔


Result:Fabricated/False

Our Sources

IndianExpress:http://archive.indianexpress.com/news/kapurthala-teacher-climbs-atop-100ft-tank-sets-herself-on-fire/576965/

ZeeNews:https://www.youtube.com/watch?v=AhUT5hQFrVY

NdTv:https://www.ndtv.com/cities/punjab-teacher-dies-after-setting-herself-ablaze-410587?fbclid=IwAR27TwTp0ZFJK-CW_-rZ6I0knmbS4Uf7DZ4icmqJEvK46wgSeoL1UgwGSkE
Self Analysis


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular