Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
غزہ کے پانی ٹینک پر اسرا ئیلی فضائی حملے کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو سوڈان کی ہے، جہاں سوڈانی آرمی کی جانب سے ریپڈ سپورٹ فورسز کے تیل ٹینکر پر بمباری کی گئی تھی۔
غزہ پر اسرئیلی حملے کا بتا کر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں ٹینک پر فضاء سے بم گرتا ہوا نظر آ رہا ہے اور زوم کئے ہوئے حصے میں ٹینک کے اردگرد لوگ نظر آ رہے ہیں، تبھی زوردار دھماکہ ہوتا ہوا دکھائی پڑتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ غزہ کے پانی ٹینک پر اسرا ئیلی فضائی حملے کے بعد کی ویڈیو ہے، جس میں درجنوں بچے شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے پانی ٹینک پر اسرائیلی فضائی حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 12 اکتوبر 2023 کو عربی کیپشن کے ساتھ شیئر شدہ سوڈان نیوز نامی مستند ایکس ہیڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو سوڈان کے ریپڈ سپورٹ فورسز کے فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے کی ہے، جو اپنی موٹر سائیکلوں میں ایندھن بھرنے کے لئے فیول ٹینک پر جمع ہوئے تھے۔
الجزیرہ سوڈان نے بھی اپنے آفیشل فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو شائع کی ہے، جس میں اسے سوڈانی فوج کی جانب سے خرطوم میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ایک ایندھن ٹینکر پر بمباری کا بتایا گیا ہے۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر”سوڈان فیول ٹینک، ایئر اسٹرائک، ریپڈ سپورٹ فورسز” کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں پتا چلا کہ یہ علاقہ سوڈان کے خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک موجود ایک پیٹرول پمپ کا ہے، جسے جیٹ فیول ڈی پو کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا فلسطینی مسلمانوں کی لاشوں کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ یہاں جانیں پوری حقیقت
اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ غزہ کے پانی ٹینک پر اسرائیلی فضائی حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل سوڈان کی ہے۔
Sources
Tweet by @Sudan_tweet on 12 Oct 2023
Facebook post by AJA.Sudan on 12 Oct 2023
Geo Location Search
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
April 15, 2025
Mohammed Zakariya
March 21, 2025
Mohammed Zakariya
October 18, 2024