جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: پولس کی جانب سے نمازیوں پر لاٹھی چارج کی یہ...

Fact Check: پولس کی جانب سے نمازیوں پر لاٹھی چارج کی یہ ویڈیو 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر عربی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں مسجد سے نکل رہے نمازیوں پر پولس لاٹھی چارج کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین ویڈیو کو حالیہ دنوں میں مسلمان نمازیوں پر بھارتی پولس کے تشدد کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں ۔

 پولس کی جانب سے نمازیوں پر لاٹھی چارج کی یہ ویڈیو 2020 لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے
Courtesy: X @alshanqiti23

Fact

پولس کی جانب سے نمازیوں پر لاٹھی چارج والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے کچھ کیورڈ کے ساتھ گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 5 پیلرس نامی فیس بک پیج پر 1 اپریل 2020 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ یہ کرناٹک میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے لئے آئے لوگوں پر بھارتی پولس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کی ہے۔

Courtesy: Facebook/ 5Pillars

مزید سرچ کے دوران ہمیں اے این آئی لوگو کے ساتھ یہی ویڈیو ہندوستان ٹائمس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 26 مارچ 2020 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کرناٹک کے بیلگام میں مسلمان نمازیوں پر پولس کے لاٹھی چارج کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر میڈیا تنظیموں نے بھی مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے خبریں شائع کی ہیں۔ رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Hindustan Times

لہذا ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ پولس کی جانب سے نمازیوں پر لاٹھی چارج کی یہ ویڈیو کرناٹک کے بیلگام میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے۔ اس کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Facebook post by 5pillars on 1 April 2020
Reports published by Hindustan Times, The Print on 26 March 2020
X post by ANI on 26 March 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular