جمعرات, جون 27, 2024
جمعرات, جون 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی 2 برس پرانی ویڈیو...

Fact Check: مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی 2 برس پرانی ویڈیو کو ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے جوڑکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

میڈیا رپورٹ کے مطابق چوتھے مرحلے کے لئے ملک بھر میں آج ووٹنگ جاری ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت 9 ریاستوں اور ایک یوٹی سمیت 96 سیٹوں کے لئے کُل 1,717 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر مرغی اور شراب تقسیم کئے جانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں گلابی جرسی میں ملبوس ایک شخص لوگوں کو زندہ مرغی اور شراب کی بوتل پکڑاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں جاری الیکشن میں ووٹ پانے کے لئے سیاسی رہنما مرغی اور شراب تقسیم کر رہے ہیں۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “#انڈیاالیکشن مرغی اور شراب، اپنی بریانی اور اپنا اپنا تکہ بناؤ، ووٹ دینا بھائی”۔

وائرل ویڈیو 2 سال پہلے دسہرہ کے موقع پر ٹی آر ایس لیڈر کی جانب سے مرغی اور شراب تقسیم کئے جانے کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ ibrahim.brohi.3367

Fact

ملک میں جاری لوک سبھا الیکشن سے منسوب کرکے مرغی اور شراب تقسیم کئے جانے کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 4 اکتوبر 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو ٹی آر ایس کے رہنما راجنالا شری ہری کی جانب سے ورنگل میں قومی پارٹی کی شروعات سے قبل عوام میں شراب اور زندہ مرغی تقسیم کرنے کی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو پرانی ہے اور ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy:X @ANI

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں چند میڈیا رپورٹس بھی موصول ہوئیں۔ جن کے مطابق ٹی آر ایس لیڈر اور آندھرا پردیش اسپورٹس اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر راجنالا شری ہری نے ہمالی طبقے کے 200 لوگوں میں زندہ مرغی اور شراب تقسیم کی تھی۔ تلنگانہ ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق شری ہری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں شراب اور چکن تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔

Courtesy: Telangana Today

تاہم این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے واضح کیا گیا تھا کہ اس کا قومی پارٹی کی تشکیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چکن اور شراب کے ساتھ دسہرہ منانے کی روایت ہے، اس لئے اسے ایک مقامی رہنما نے تقسیم کیا تھا۔

مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی یہ ویڈیو تقریباً 2 برس پرانی ہے، ملک میں جاری لوک سبھا الیکش کے دوران کی نہیں ہے۔
Courtesy NDTV

یہ بھی پڑھیں: کیا گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اسلام مخالف بیان کے دوران ہوئی موت کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی یہ ویڈیو تلنگانہ کے ورنگل کی ہے۔ جہاں تقریباً 2 برس پہلے ٹی آر ایس لیڈر نے دسہرہ کے موقع پر ہمالی طبقہ کے 200 لوگوں کو زندہ مرغی اور شراب تقسیم کیا تھا۔ اس ویڈیو کا ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Sources
X post by ANI on 04 Oct 2022
Reports published by Telangana Today and NDTV on 04 Oct 2022 


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular