اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkلاک ڈان جیو آفر: مکیش امبانی نے 3 جی بی ڈیٹا مفت...

لاک ڈان جیو آفر: مکیش امبانی نے 3 جی بی ڈیٹا مفت دینے کا کیا اعلان؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

کروناوائرس کے پیش نظر مکیش امبانی کا بڑااعلان۔اگر آنے والے دس دنوں تک لو گ اپنے گھروں میں رہتے ہیں تو ہر دن جیویوزرس کو 3 جی بی ڈیٹا مفت ملے گا۔

ہماری کھوج

دنیا کا بیشتر ممالک مہلک وباء کی قہر سے پریشان حالا ہے۔وہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جعلی خبریں بھی خو گردش کررہی ہیں۔ان دنوں مکیش امبانی اور جیو ڈیٹا کے حوالے سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو گردش کررہا ہے۔جس میں لکھا ہے کہ امبانی نے تین جی بی ڈیٹا مفت دینے کا اعلان کچھ شرائط کے ساتھ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دس دنوں تک اگر لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے تو انہیں ۳جی بی ڈیٹا دس دنوں تک مفت دیا جائے گا۔اس خبر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اس سے متعلق متعدد خبریں ملیں۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

اسکرین پر ملی خبروں کو ہم نے ایک ایک کرکے غور سے پڑھا۔جس میں پتریکانیوز کے مطابق جیون نے لاک ڈان کے دوران سترہ اپریل تک کالنگ کےلئے ۱۰۰ منٹ اور سو میسج مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔امراجالا کے ویب سائٹ پر جیوآفر سے متعلق دو خبریں ملیں۔امراجالا کی پہلی خبر کے مطابق جیو کا ۳۴۹ روپے والا پریپیڈ پلان خریدنے پر تین جی بی ڈیٹا ملےگا اور سو ایس ایم ایس اور جیو کالنگ مفت مہیا کرایا جائے گا۔امراجالا کی دوسری خبر میں جیو نے گھر پر کام کرنے والے کو ۱۰ ایم بی پی ایس کی اسپیڈ مفت میں مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ ان خبرں میں کہیں بھی تین جی بی مفت ڈیٹا دینے کی بات نہیں لکھی ہے۔واضح رہے کہ یہ سبھی خبریں مارچ دوہزاربیس کی ہیں۔

مذکورہ تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں لائیوہندوستان پر بارہ اگست دوہزاراٹھارہ کی ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ جیو پریپیڈ یوزرس کو مائی جیوایپ کے ذریعے دو سے چار جی بی ڈیٹا مفت دیا جارہاہے۔لیکن یہ آفر محض تیس
جولائی دوہزاراٹھارہ تک محدود ہے۔

سبھی میڈیارپورٹ میں ملی جانکاری سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مکیش امبانی نے لاک ڈان کے دوران گھر میں رہنے والو کو تین جی بی مفت ڈیٹا دینے کا اعلان کیا ہے یا نہیں؟پھر ہم نے سوچا کیوں جیو کے ویب سائٹ کو کھنگالا جائے اور حقیقت سے اپنے قاری کو آشنا کرایا جائے۔تب ہم نےجیو کے ویب سائٹ پر مفت پلان سرچ کیا۔لیکن کچھ بھی نہیں ملا۔جس میں ریلائنس جیو گروپ نے مفت میں تین جی بی ڈیٹا دینے کا اعلان کیا ہو۔البتہ ۳۴۹ والا پلان ملا۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

ان سبھی تحقیقات کے باجود ہم نے کچھ ٹولس کا استعمال کیا۔جہاں ہمیں اے بی پی نیوز کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جسے اکیس جولائی دوہزار سترہ کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔آپ کو بتادیں کہ وائرل ویڈیو اس وقت کا ہے جب چالیسویں سالانہ میٹنگ میں مکیش امبانی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کی بلندی کا سارا سہرا(کریڈٹ)اپنے والد دھیروبھائی امبانی کو دیا۔اس بات کو سن کر میٹنگ میں موجود مکیش امبانی کی ماں رو پڑیں۔جسے دیکھ مکیش امبانی بھی اسٹیج پر ہی خطاب کے دوران روپڑے۔واضح رہے کہ اسی پروگرام میں
ریلائنس جیو نے ۴جی فیچر والا موبائل فون بھی لانچ کیا تھا۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ امبانی کے تین سال پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔ہماری تحقیق میں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ جیو نے تین جی بی ڈیٹا والا پلان کا تو اعلان کیا ہے۔لیکن یہ مفت میں نہیں ہے بلکہ ۳۴۹روپے کا ہے۔جس کی مدت محض اٹھائیس دن ہوگا۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:فرضی دعویٰ(گمراہ کن

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular