اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkشدید برفابری کے یہ مناظر مسجد الحرام کے نہیں ہیں

شدید برفابری کے یہ مناظر مسجد الحرام کے نہیں ہیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر مسجدِ الحرام میں برفباری کی ویڈیو اور تصاویر خوب گردش کررہی ہیں۔ جس میں مسجد الحرام میں شدید برفباری کے درمیان لوگ طواف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ یہ مناظر مکہ مکرمہ میں 1 جنوری 2023 کو ہوئی پہلی برفباری کے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “مکہ مکرمہ میں آج بروز اتوار 1/1/2023 کو پہلی بار برف باری ہوئی”۔

مسجد حرم میں شدید برفباری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔
Courtesy:Fb/faheem.faheem.355

فیس بک پر مذکورہ شدید برفباری کی ویڈیو کو مکہ مکرمہ کا بتاکر کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر “مکہ مکرمہ میں آج بروز اتوار 1/1/2023 کو پہلی بار برف باری ہوئی” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے24 گھنٹوں میں 246 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 12,314 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ متعدد ٹویٹر صارفین نے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ حرم شریف کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

مکہ مکرمہ میں شدید برفباری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے انگلش میں ‘اسنو فال اِن مکہ” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں حرمین شریفین نام کے آفیشل فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک پوسٹ ملا۔ فیس بک پوسٹ میں قومی موسمیات مرکز کے حوالے سے لکھا ہے کہ حالیہ دنوں مسجد الحرام میں شدید برفباری کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ فرضی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے سعودی گزٹ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو فرضی قراد دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں مسجد الحرام میں شدید برفباری سے متعلق عرابیہ ویدر ڈاٹ کام کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو ترمیم شدہ بتایا گیا ہے۔ مزید لکھا ہے کہ ایک جنوری کو مکہ مکرمہ کا درجہ حرارت 30 ڈگری سیلز تھا۔ اب یہ واضح ہوا کہ 30 ڈگری درجہ حرارت میں برفباری ہونا ممکن نہیں۔

Courtesy: Twitter @ArabiaWeatherSA

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے إمارة منطقة مكة المكرمة کے آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں إمارة منطقة مكة المكرمة کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو کے ساتھ شیئر شدہ ایک جنوری 2023 کا ایک ٹویٹ موصول ہوا۔ جس میں بھی ویڈیو کو فرضی بتایا گیا ہے۔

Courtesy:Twitter @makkahregion

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ مسجد الحرام میں شدید برفباری کی ویڈیو کے ساتھ کیا جارہا دعویٰ فرضی ہے۔ جس ویڈیو کو مکہ میں ہوئی شدید برفباری کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے، اسے دراصل ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

Result: Altered Video/ Photo

Our Sources

Facebook post by Haramain Sharifain on 01 Jan 2023
Twitter post by @Saudi_Gazette on 01 Jan 2023
Twitter post by @ArabiaWeatherSA on 01 Jan 2023
Twitter post by @makkahregion on 01 Jan 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular