Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
موریطانیہ کے حج مسافروں کو لے جا رہا طیارہ بحیرہ احمر کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔
دعویٰ بے بنیاد ہے، ویڈیو ترکیہ کی ہے اور تصویر اے آئی سے تیارکردہ ہے۔
دنیا بھر سے عازمین حج، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ اسی اثنا میں سوشل میڈیا پر موریطانیہ سے حاجیوں کو لے جا رہے طیارہ حادثے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ویڈیو میں مسافر طیارے کو سمندر میں ڈوبتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ تصویر میں جہاز میں آگ لگی ہے اور کفن میں لاشیں زمین پر نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ موریطانیہ کے حاجیوں کو لے جا رہا طیارہ بحیرہ احمر کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 220 حاجی موجود تھے۔
فیس بک صارفین نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “موریطانیہ کا حج کے مسافروں کا طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ 220 حاجی موجود تھے”۔
ہم نے سب سے پہلے طیارے حادثے کی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا کلپ ایوی ایشن ڈاٹ 2025 نامی انسٹاگرام پر 3 جنور 2020 کو شیئر شدہ موصول ہوا۔ جہاں یہ واضح ہوگیا کہ وائرل کلپ پرانی ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں 18 جون 2019 کو ڈائیو میگزین نامی یوٹیوب چینل کا ایک لنک موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو 14 جون 2019 کو ترکیہ کے ایربس اے330 کے ڈوبنے کا بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات بی بی سی اور ترکیہ نیوز ایجنسی انادولو کی ویب سائٹس پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ البتہ یہاں یہ معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور طیارہ ترکیہ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موریطانیہ کے حجاج اکرام کو سفر حج پر لے جا رہے طیارہ حادثے کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو
تصویر کے ساتھ ایکس صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “انا للّٰہ وانا الیہ راجعون : موریطانیہ سے فریضہ ادا کرنے حجاز مقدس جانے والے حجاج کا طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں سوار تمام 200 سے زائد حجاج شہید ہو گئے”۔
پھر ہم نے طیارہ میں لگی آگ والی تصویر کا بغور تجزیہ کیا تو معلوم ہوا یہ تصویر کسی اے آئی ٹولز کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ تصدیق کے لئے ہم نے وائرل تصویر کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولزہائیو ماڈریشن کی مدد سے تلاش کیا۔ ہائیو ماڈریشن نے 70.1 فیصد ڈیپ فیک یا اے آئی سے تیار کردہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موریطانیہ کے حجاج کرام کو لے جارہے طیارہ حادثے سے متعلق ہمیں موریطانیہ ایئرلائنس کے آفیشل فیس بک پیج پر وائرل دعوے سے متعلق پوسٹ موصول ہوا۔ جس میں وائرل دعوے کی تردید کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ حاجیوں کو سفرحج پر لے جانے والا طیارہ بحفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکا ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ افریقی ملک موریطانیہ کے حاجیوں کو سفر حج پر لے جا رہا طیارہ بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ گیا ہے۔ ویڈیو اور تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے، دارصل یہ ویڈیو پرانی اورترکیہ کے ایربس اے330 کے ڈوبنے کی ہے اور تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Video published by DiveMagazine on 18 jun 2019
Reports published by BBC and Anadolu on 14 jun 2019
Hive Moderation tool
Self Analysis
Facebook post by MauritaniaAirlines on 27 May 2025
Mohammed Zakariya
May 28, 2025
Mohammed Zakariya
June 24, 2024
Mohammed Zakariya
May 29, 2024