Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
افریقی ملک موریطانیہ کے حجاج اکرام کو سفر حج پر لے جا رہے طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ، 200 حاجیوں کی ہوئی موت۔
ویڈیو پرانی ہے اور انڈونیشائی ایئرلائن کی لائن ایئر جے ٹی 610 بحیرہ جاوا میں حادثے کا شکار ہونے کی ہے۔
دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام طیارے و دیگر سواری کے ذریعے سفر حج کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔ اسی تناظر میں سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ایکس, تھریڈس، انسٹاگرام اور یوٹیوب چینلوں پر جہاز کے اندر فلمائی گئی 58 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ افریقی ملک موریطانیہ کے حجاج اکرام کو سفر حج پر لے جا رہا طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں 200 حاجیوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔
آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے افریقی ملک موریطانیہ کے حجاج اکرام کو سفر حج پر لے جا رہے طیارہ حادثے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ا یک فریم کو گوگل ین ڈیکس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ترکیہ نیوز ویب سائٹ آ ہیبر پر وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ ترکیہ زبان میں 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا یہ واقعہ انڈونیشیا کا ہے، جہاں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں 188 مسافروں کی اموات ہوگئی تھی۔
پھر ہم نے گوگل ریورس امیج کے ساتھ مذکورہ کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ڈاکومینٹنگ ریئلیٹی نامی ویب سائٹ پر ہوبہو ویڈیو کے ساتھ انگلش زبان میں معلومات فراہم ہوئی۔ اس ویب سائٹ کے مطابق یہ ویڈیو 29 اکتوبر 2018 کو انڈونیشیا کے مسافر طیارے بوئنگ 737 میکس 8 کے ذریعے چلائی جانے والی لُائن ایئر کی پرواز 610 ہے جو جکارتہ سے اڑان بھرنے کے صرف 13 منٹ بعد پنگکل پنانگ جاتے ہوئے بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ جہاز میں سوار مسافر اور 8 عملے سمیت 189 افراد ہلاک ہو گئے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں انڈونیشائی ٹی وی چینل دے ٹک کام نامی یوٹیوب چینل پر 29 اکتوبر 2018 کو اپلوڈ شدہ ایک منٹ 6 سکینڈ پر مشتمل ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس منظر کو لائن ایئر جےٹی 610 کے حادثے سے پہلے مسافروں کی خوف و ہراس کا بتایا گیا ہے۔ مذکورہ سبھی رپورٹس سے یہ واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو پرانی اور انڈونیشیا کی ہے۔
موریطانیہ کے حجاج کرام کو لے جارہے طیارہ حادثے سے متعلق ہم نے گوگل پر عربی اور انگریزی زبان میں کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں موریطانیہ کی ٹور اینڈ ٹریولز ویب سائٹ اور موریطانیہ ایئرلائنس کے آفیشل فیس بک پیج پر وائرل دعوے سے متعلق پوسٹ موصول ہوئے۔ ان سبھی نے وائرل دعوے کی تردید کی ہے اور اسے فرضی بتایا ہے۔ مزید رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔
اس طرح نیوز چیکر کو ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ افریقی ملک موریطانیہ کے حجاج اکرام کو سفر حج پر لے جا رہے طیارے حادثے کا دعویٰ فرضی ہے، دارصل یہ ویڈیو پرانی ہے اور اسے انڈونیشیا کے بحیریہ جاوا میں حادثے کا شکار ہونے سے پہلے فلمایا گیا تھا۔
Sources
A report published by A Haber on 29 Oct 2018
A report published by Documenting Reality on 29 Oct 2018
Video published by YouTube channel detikcom on 30 Oct 2018
Facebook post by MauritaniaAirlines on 27 May 2025
Mohammed Zakariya
June 27, 2025
Mohammed Zakariya
June 23, 2025
Mohammed Zakariya
May 29, 2025