جمعرات, نومبر 21, 2024
جمعرات, نومبر 21, 2024

HomeFact CheckFact Check: یو سی سی کی حمایت کرنے کے لئے مودی حکومت...

Fact Check: یو سی سی کی حمایت کرنے کے لئے مودی حکومت نے نہیں جاری کی کوئی مسڈ کال مہم

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Kushel HM is a mechanical engineer-turned-journalist, who loves all things football, tennis and films. He was with the news desk at the Hindustan Times, Mumbai, before joining Newschecker.

Claim
یو سی سی کی حمایت کرنے کے لئے 9090902024 پر مس کال دیں۔
Fact
یہ مس کال مہم یو سی سی کی حمایت درج کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ مہم 2024 کے جنرل الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے، بی جے پی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر عوام سے حمایت حاصل کرنے کے لئے چلائی گئی تھی۔

ان دنوں یونیفارم سول کوڈ سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے ان دنوں ایک موبائل نمبر شیئر کر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس نمبر پر مس کال دینے سے آپ کی یونیفارم سول کوڈ سے متعلق حمایت درج کر لی جائے گی۔ ساتھ ہی لوگوں سے زیادہ سے زیادہ یو سی سی کو حمایت کرنے کی بھی اپیل کی جا رہی ہے۔

یو سی سی کی حمایت کرنے کے لئے کوئی بھی نمبر جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Courtesy:Facebook/ vinay.singhetp


وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

Fact Check/Verification 

سب سے پہلے ہم نے اس دعوے کی تحقیق کے لئے “یو سی سی مسڈ کال 9090902024” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کسی بھی مہم سے متعلق کوئی قابلِ اعتماد میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔

تاہم اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے کی 31 مئی 2023 کو شائع ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کا عنوان تھا بی جے پی نے 2024 لوک سبھا الیکشن سے قبل ایک منفرد مسڈ کال مہم کی شروعات کی۔ اس رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے 2024 لوک سبھا الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خاص نمبر کے ساتھ ایک منفرد مسڈ کال مہم کی شروعات کی۔ اس اقدام کا مقصد پارٹی کی حمایت کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ مہم 2019 میں پارٹی کی جانب سے چلائی گئی رکنیت کی مہم کی طرز پر لانچ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ یہ نمبر خود بھی اپنے آپ میں بہت خاص ہے کیونکہ یہ حکومت کے 9 سال اور 2024 کے عام انتخابات کی نمائندگی کرتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ بی جے پی کو اپنی اسٹریٹجک نقطہ نظر کے لئے جانا جاتا ہے، انہوں نے اس نمبر کو احتیاط سے اپنے گزشتہ نو برسوں کے اقتدار کی منظوری کے طور پر منتخب کیا ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام سے نئے مینڈیٹ کی تلاش میں ہے۔ ایسی ہی مزید رپورٹس یہاں اور یہاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں این ڈی ٹی وی کی بھی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر تنظیمی اراکین مودی حکومت کی نویں سالگرہ کے موقع پر اس کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں اسے لوگوں تک پہنچائیں گے، اس سے پارٹی کی عام آدمی تک پہنچ بڑھے گی، کیونکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات قریب ہیں۔ ساتھ ہی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 31 مئی سے شروع ہونے والی یہ مہم 30 جون کو ختم ہوگی۔ اس نمبر (9090902024) پر ایک مسڈ کال دے کر آپ پارٹی کے لئے اپنی حمایت درج کرا سکتے ہیں۔

اس مہم سے متعلق بی جے پی کی پریس ریلیز کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy:bjp.org

مزید پختگی کے لئے ہم نے اس نمبر پر مسڈ کال دی، جس کے بعد ہمیں ایک میسج موصول ہوا، جس میں مودی حکومت کی حمایت کرنے کے لئے ہمارا شکریہ ادا کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ایک لنک بھی تھا۔ اس لنک پر کلک کر کے ہم اس ویب سائٹ پر پہنچے جو نریندر مودی حکومت کے 9 سالوں پر توجہ مرکوز کر رہی تھی۔

Courtesy:9yearsofseva.bjp.org

بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اس مسڈ کال مہم کا تذکرہ ملا۔ لیکن یو سی سی کا تذکرہ ایسی کسی میڈیا رپورٹس، بی جے پی کی پریس ریلیز اور کسی ویب پیج پر نہیں ملا۔

Courtesy:bjp.org

ہم نے بی جے پی سے بھی رابطہ کیا اور جواب موصول ہوتے ہی ہم اس آرٹیکل کو اپڈیٹ کر دیں گے۔

یو سی سی سے متعلق گفتگو کیوں؟

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو سی سی کی بابت بات کرنے کے بعد بی جے پی نے مبینہ طور پر یو سی سی سے متعلق پارٹی اور ملک میں بحث شروع کی ہے۔ یو سی سی جو تمام مذاہب کے شہریوں کے لئے شادی، طلاق، وراثت، دیکھ بھال اور جائیداد کی جانشینی سے متعلق ایک مشترکہ قانون سے متعلق ہے، پارٹی کے آغاز سے ہی بی جے پی کے منشور کا حصہ رہا ہے۔ رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منہ سے آگ اگلنے والے پرندے کا یہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے

Conclusion

نریندر مودی حکومت کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ماہ تک چلنے والی مسڈ کال مہم کو یو سی سی سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Sources
India Today report, May 31, 2023
NDTV report, May 31, 2023
BJP press release, May 30, 2023
BJP official website
BJP webpage dedicated to the mass connect drive

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Kushel HM is a mechanical engineer-turned-journalist, who loves all things football, tennis and films. He was with the news desk at the Hindustan Times, Mumbai, before joining Newschecker.

Most Popular