اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے...

Fact Check: کیا اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے ساتھ تصویر میں نظر آ رہی خاتون سے ہیں کئی رشتے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ان دنوں اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر ہندی کیپشن کے ساتھ خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وارث پٹھان کے ساتھ بیٹھی خاتون کا ان سے رشتہ بیوی، سگی بہن اور سوتیلی ماں کا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے ساتھ بیٹھی خاتون سے کئی رشتے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Fact

ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو وارث پٹھان کے آفیشل فیس بک پیج سے رواں سال کی 24 جنوری کو شیئر شدہ ایک ویڈیو ملی۔ جس میں وائرل تصویر میں نظر آ رہی خاتون اور وارث پٹھان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق وارث پٹھان کے ساتھ بیٹھی خاتون ممبئی اے آئی ایم آئی ایم کی خاتون صدر رضوانہ عیسیٰ خان ہیں۔ یہ پریس کانفرنس کی ویڈیو ہے، جس میں دونوں لوگوں نے ممبئی کے ملاڈ مالوانی میں موجود نئے آفس میں مراٹھا ریزرویشن اور بہار کے وزیر اعظم نتیش کمارپر گفتگو کیا تھا۔

Courtesy: Facebook/

مزید سرچ کے دوران ہمیں رضوانہ عیسیٰ خان اور وارث پٹھان کے آفیشل ایکس ہینڈل پر وائرل تصویر سے متعلق پوسٹ موصول ہوئے۔ رضوانہ خان نے اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے، جس میں وہ مالوانی پولس ایٹیشن میں شکایت درج کرانے کی بات کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے غلط تبصرہ کرنے والوں پر ممبئی پولس سے سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ وارث پٹھان نے ایف آئی آر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “آج شکایت درج ہو گئی ہے، جسنے بھی ایسی گندی ٹویٹ کی ہے، اس کے خلاف پولس سخت کارروائی کرےگی”۔

Courtesy: X @RizwanKhanMIM
Courtesy: X @warispathan

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے ساتھ بیٹھی خاتون کے سلسلے میں کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ خاتون ممبئی مجلس اتحاد المسلمین کی خاتون صدر رضوانہ عیسیٰ خان ہیں۔ ان کا وارث پٹھان سے ازدواجی و دیگر کوئی خاندانی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by Waris Pathan on 28 Jan 2024
Tweeter post by Waris Pathan and Rizwana Khan MIM on 19 Feb 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular