Authors
Claim
سوشل میڈیا پر ایک زخمی شخص کی تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ زخمی شخص کی یہ تصویر پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ہے، جو سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “مولانا طارق جمیل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، اللّہ پاک عافیت فرمائیں آمین”۔
Fact
ہم نے پہلے مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک پیج کو کھنگالا، جہاں ہمیں 21 مارچ کو شیئر شدہ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل کی ایک ویڈیو ملی۔ جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ مولانا بالکل خیریت سے ہیں، سڑک حادثے میں ان کے زخمی ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔
ہم نے زخمی شخص کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں 30 مئی 2019 کو شیئر شدہ جروار نیوز نامی فیس بک پیج پر ہوبہو تصویر ملی۔ جس میں زخمی شخص کا نام مولانا آزاد جمیل بتایا گیا ہے۔ بتادوں کہ 2021 میں بھی اسی تصویر کو مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا۔ جس سے متعلق اردو فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ زخمی شخص کی تصویر گزشتہ 4 برسوں سے شیئر کی جا رہی ہے۔ مولانا طارق جمیل بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے سڑک حادثے کی خبر بھی فرضی ہے۔
Result: False
Sources
Facebook post by Molana Tariq Jamil on 21 March 2024
Facebook post by Jarwar News 30 May 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔