Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر روس میں زلزلے کا بتاکر تقریباً 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ دراصل رواں ماہ کی 30 تاریخ کو روس کے جزیرہ کامچٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اب اسی کے پیش نظر ایک ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “روس کے ساحل کے قریب 8.8 شدت کا شدید زلزلہ”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
روس زلزلے کی شدت سے تباہ ہونے والی دکان کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا ہم نے باریکی سے تجزیہ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل کلپ کے دائیں جانب اوپری حصے میں 2025۔03۔28- 12:51:02 پی ایم لکھا ہوا نظر آیا۔ جس سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو 30 جون کو روس میں آنے والے حالیہ زلزلے کی نہیں ہے۔

پھر ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ین ڈیکس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو 2025 سگائنگ ارتھ کوئک آرکائیو نامی یوٹیوب چینل پر 20 اپریل 2025 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو میانمار کے ٹڈایو میں 7۔7 سے 7۔9 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں تباہ ہوئے اسٹور کی ہے۔

آر ٹی نامی ایکس ہینڈل پر29 مارچ 2025 کو شیئر شدہ یہی ویڈیو ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو میانمار کا بتایا گیا ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ روس میں زلزلے کی شدت سے تباہ ہونے والی دکان کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی اور میانمار کی ہے۔
Sources
Self analysis
Video published by YouTube channel 2025 Sagaing Earthquake Archive on 20 April 2025
X post by @RT_com on 29 March 2025
Mohammed Zakariya
August 11, 2025
Mohammed Zakariya
February 17, 2025
Mohammed Zakariya
March 28, 2024