ہفتہ, اگست 31, 2024
ہفتہ, اگست 31, 2024

ہومFact CheckFact Check: اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملے کا...

Fact Check: اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملے کا بتاکر پرانی تصویر وائرل، پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹ فیس بک اور ایکس پر متعدد صارفین بھارتی فوج کے ٹرک پر حملے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کر رہے ہیں۔ صارفین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “اروناچل پردیش، ناگالینڈ آزادی پسندوں کا بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ، 3 فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملے کا بتاکر شییئر کی جارہی تصویر کو سب سے پہلے ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 23 دسمبر 2022 کو شیئر شدہ ایس ایس بی کریک آفیشل نامی انسٹاگرام پر ہوبہو تصویر موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو شمالی سکم کے زیما میں آرمی ٹرک کے سڑک حادثے کا بتایا گیا ہے۔ جس میں 16 فوجی جاں بحق اور چار زخمی ہو ئے تھے۔

Courtesy: Instagram @ssbcrackofficial

مذکورہ کیورڈ سرچ کرنے پر ہمیں یہی تصویر دی انڈین ایکسپریس اور انڈیا سینٹینلز کی ویب سائٹس پر موصول ہوئی۔ ان رپورٹس کو 23 اور 25 دسمبر 2022 کو شائع کیا گیا تھا۔ انڈیا سینٹینلز نے بھی اس تصویر کو سکم کے زیما میں فوجی ٹرک حادثے کا بتایا ہے، جس میں 16 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Courtesy:India Sentinels

اس کے علاوہ ہم نے “اروناچل پردیش ، انڈین آرمی اٹیک بائی ناگالینڈس سیپریٹسٹ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 27 اگست 2024 کو شائع ہونے والی ہندوستان ٹائمس اور اروناچل24 نامی نیوز ویب سائٹ پر رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق اروناچل پردیش کے اپر سبانسیری میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس میں 3 فوجی ہلاک اور 4زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن ان رپورٹس میں کہیں بھی ناگالینڈ کے سیپریٹسٹ کی جانب سے بھارتی آرمی پر حملے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: Arunachal24

اس طرح نیوز چیکر کو تحقیقات کے دوران آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر سکم کے زیما میں ہونے والے فوج ٹرک حادثے کی 2 برس پرانی تصویر ہے۔ یہ دعویٰ بھی فرضی ہے کہ حالیہ دنوں اروناچل پردیش میں ناگالینڈ کے عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ کیا ہے۔

Result: False

Sources
Instagram post by @ssbcrackofficial on 23 Dec 2022
Reports published by India Sentinels and The Indian Express on 23, 25 Dec 2022
Reports published by Arunachal24 and Hindustan Times on 28 Aug 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular