بدھ, دسمبر 25, 2024
بدھ, دسمبر 25, 2024

HomeFact CheckNewsامیتابھ بچن نے ناناوتی اسپتال میں داخلے کے بعد ڈاکٹروں کو پیش...

امیتابھ بچن نے ناناوتی اسپتال میں داخلے کے بعد ڈاکٹروں کو پیش کیا خراج؟سچ جاننے کےلیے پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

کورونا کے شکار امیتابھ بچن نے اسپتال سے ویڈیو جاری کردی ہے۔جس میں وہ کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو خراج پیش کررہے ہیں۔

تصدیق

ملک و بیرون ممالک میں کروناوائرس کا قہر جاری ہے۔اس وباء کی وجہ سے لاکھوں افراد کی اموات ہوچکی ہے۔ہندوستان کے مشہور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن،ابھیشیک بچن سمیت ایشوریارائے اور ان بیٹی بھی کروناوائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔اسی بیچ امیتابھ بچن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف دعوے کے ساتھ الگ الگ زبانوں میں خوب گردش کررہا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہےکہ کورونا کے شکار امیتابھ بچن نے اسپتال سے یہ ویڈیو جاری کیا ہے۔درج ذیل میں یک بعد دیگرے پوسٹ کا آرکائیو لنک موجود ہے۔

آج تک ایچ ڈی نے بھی وائرل ویڈیو کو حال کے دنوں کا بتاکر خبریں چلائی ہے۔آرکائیو لنک دیکھیں۔

مائی مہانگر نامی یوٹیوب چینل نے بھی وائرل ویڈیو مذکورہ دعوے کے ساتھ خبر شائع کی ہے۔آرکائیو لنک۔

یوراردو نامی فیس بک پیج  پر گیارہ جولائی کو مذکورہ دعوے کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا۔ہمارے آرٹیکل لکھنے تک ویڈیو اکتیس سولوگ دیکھ چکے ہیں۔جبکہ بیس افراد نے لائک کیا ہے۔آرکائیو لنک ۔

جیلون ویوز نامی فیس بک پیج نے بھی ہندی کیپشن کے ساتھ وائرل ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ بارہ جولائی  کو شیئر کیا تھا۔ہمارے آرٹیکل لکھنے تک پانچ سو اٹھائیس لوگ دیکھ چکے ہیں۔آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر اُدے برجے نامی ہینڈل سے انگلش کیپشن کے ساتھ بارہ جولائی کو شیئر کیا گیا تھا۔آرکائیولنک دیکھیں۔

ہماری پڑتال

وائرل ویڈیو کے حوالے سے کئے گئے دعوے کو پڑھنے سمجھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحۡقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں ایک فیس بک پیج کا لنک فراہم ہوا۔جب ہم نے اسے کلک کیا تو پتاچلا کہ یہ ویڈیو اٹھائیس اپریل کو بھی شیئر کیا جاچکا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے” قومی جرگہ نیوز: امیتابھ بچن کی ڈاکٹروں کے نام پیغام” اب یہاں واضح ہوتا کہ وائرل ویڈیو امیتابھ بچن کو کروناوائرس ہونے سے پہلے کا ہے۔

https://www.facebook.com/300906020413508/videos/2685951891533480

مذکورہ فیس بک جانکاری سے پتاچلا کہ وائرل ویڈیو تقریباً تین مہینہ پرانہ ہے۔پھر ہم نے سوچا وائرل ویڈیو کو ٹویٹر پر بھی تلاشا جائے۔پھر ہم نے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں مائی سورت نامی آفیشل ٹویٹرہینڈل پر وائرل ویڈیو ملا۔جسے تئیس اپریل کو شیئر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہمیں ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق نیوز24 پر شائع ایک خبر ملی۔جس کے مطابق تئیس اپریل کو امیتابھ بچن نے کروناویریئرس کےلیے اپنا پیغام جاری کیا۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ملی تو ہم نے امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا کہ آیا کروناوائرس کے شکار ہونے کے بعد امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے کیا پیغام دیا؟ اس دوران ہمیں گیارہ جولائی کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں انہوں کروناوائرس کے شکار ہونے کا جانکاری دی تھی۔جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ “میراکووڈ۔۱۹ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو تقریباً تین مہینہ پرانہ ہے۔حال میں امیتابھ بچن نے کوئی ویڈیو جاری نہیں کیا ہے۔اس کے علاوہ ابھیشیک نے بھی بارہ جولائی کو ٹویٹ کے ذریعے اپنے والد امیتابھ بچن،ایشوریارائے اور آرادھیارائے کے لیے مداحوں سے دعاء کی اپیل کی۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ امیتابھ بچن کے تین مہینے پہلے کے ویڈیو کو حال کے دنوں کا بتاکر فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا ہے۔امیتابھ بچن نے کرونا کے شکار ہونے کے بعد ویڈیو کی شکل میں ہمارے آرٹیکل لکھنے تک کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔صرف انہوں نے کووڈ۔۱۹ ٹیسٹ مثبت ہونے کی جانکاری ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو دیا ہے۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈسرچ

فیس بک /ٹویٹر ایڈیوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن/فرضی دعویٰ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular