Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
وزیر اعظم مودی نے پاکستانی آرمی چیف کو اصل ٹارگٹ بتاتے ہوئے بدلے کی آگ میں جلنے کا اعتراف کیا۔
ویڈیو ترمیم شدہ ہے، وزیر اعظم مودی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم مودی کے عوام سے خطاب کی ایک منٹ دس سیکنڈ کی ایک ویڈیو پاکستانی صارفین خوب شیئر کر رہے ہیں۔ جس کے ساتھ صارف نے لکھا ہے “مودی کی باتیں سن کر فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی عزت ہمارے دل میں مزید بڑھ گئی لو یو حافظ صاحب۔ ویڈیو پر لکھا ہے، میں بدلے کی آگ میں جل رہا ہوں پاکستانی آرمی چیف میرا اصل ٹارگٹ ہے”۔

وائرل کلپ میں وزیر اعظم مودی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں “میں کچھ کی اس دھرتی سے پاکستان کی سیما پر سٹا ہوا میرا ضلع ہے، میں پاکستان کے لوگوں کو بھی کہنا چا رہا ہوں، آپ کے جنرل کا ایسا قرض ہے مجھ پر جو میں نے ہر قیمت پر چکتا کر نا ہے”۔
آگے وہ مزید کہتے ہیں کہ “وہ قرض کیا ہے، سن لو! پاکستان کے لوگوں بھارتی سینا نے 6 مئی کی رات نا تو کسی پاکستانی شہری اور ناہی کسی فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا۔ بھارتی سینا کا ایک ہی مقصد تھا وہ تھا دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانا، مگر بدلے میں آپ کے جنرل نے ایسا کانڈ کیاہے کہ مودی کی آتما ابھی تک بدلے کی آگ میں جل رہی ہے۔ تم نے ہمارے سینکوں پر حملہ کرکے بھارت کو جو چوٹ پہنچائی ہے۔ مودی اسکا بدلا لئے بغیر اب رکنے والا نہیں ہے۔ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اب جنگ پوری تیاری سے ہوگی اور اس بار جنگ سیدھی پاکستانی سینا سے ہوگی”۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل کلپ کے پہلے کیفریم کو گوگل لینس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 26 مئی 2025 کو این ڈی ٹی وی راجستھان کی ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی، جہاں معلوم ہوا کہ وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو گجرات کے کَچھ میں عوامی جلسے سے خطاب کی ہے۔

مزید تلاش کے دوران ہمیں پی ایم او انڈیا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر26 مئی 2025 کو مذکورہ ویڈیو کا طویل ورژن موصول ہوا۔ ایک گھنٹہ 23 منٹ 35 سیکنڈ پر مشتمل پورے ویڈیو کو ہم نے بغور سنا۔
ویڈیو کے ایک گھنٹہ 17 منٹ کے بعد وزیر اعظم مودی “میں کَچھ کی اس دھرتی سے پاکستان کی سیما پر سٹا ہوامیرا ضلع ہے، میں پاکستان کے لوگوں کو بھی کہنا چا رہا ہے” کہتے ہوئے سنائی پڑتے ہیں، یہ جملہ وائرل کلپ میں بھی سنائی پڑ رہا ہے۔ لیکن آگے کا سنائی دینے والا بیان وائرل کلپ سے مختلف ہے۔ لہٰذا یہاں ہمیں شبہ ہوا کہ اس ویڈیو میں الگ سے اے آئی یا سی جی آئی کی مدد سے آڈیو لگائی گئی ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کو مس انفارمیشن کومبیٹ الائنس(ایم سی اے) کے ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ (ڈی اے یو)، جس میں نیوز چیکر بھی شامل ہے، کو بھیجا۔ جس نے اپنے تجزیے میں مجموعی طور پر واضح کیا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔
ڈی اے یو نے اپنے تجزیے میں واضح کیا کہ ویڈیو کے اُس حصے میں جہاں مودی دکھائی دیتے ہیں، آڈیو میں کوئی متنازع مواد شامل نہیں ہے اور جہاں قابلِ اعتراض جملے سنائی دیتے ہیں وہاں وزیر اعظم مودی نظر نہیں آتے۔ قرائن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آڈیو ممکنہ طور پر مصنوعی طور پر تیار کی گئی اور معمولی ایڈیٹنگ کے ذریعے اسے مودی کی تقریر سے جوڑا گیا تاکہ ایسا محسوس ہو کہ وہ عوام کے سامنے اعتراف کر رہے ہیں۔
مزید یہ کہ کیمرہ وزیر اعظم مودی پر طویل وقت تک فوکس نہیں کرتا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے بصری ہیر پھیر نہیں کی گئی، کیونکہ ایسا کرنے کے لئے ہونٹوں کی ہم آہنگی درکار ہوتی ہے۔ مزید ڈی اے یو نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز سے بھی آڈیو کی جانچ کی لیکن وہاں بھی کوئی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے، وزیر اعظم مودی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ تاہم ویڈیو میں اے آئی کے استعمال کو لےکر ہم فیصلہ کن نتائج اخذ نہیں کر سکے۔
Sources
Video report published by NDTV Rajasthan on 22 May 2025
Video published by PMO India YouTube Channel on 22 May 2025
DAU
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
September 29, 2025