جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact Checkکیا بھارتی میڈیا عمران خان کے دوبارہ وزیر اعظم بننے سے پریشان...

کیا بھارتی میڈیا عمران خان کے دوبارہ وزیر اعظم بننے سے پریشان ہے؟ جانیں سچ

سوشل میڈیا پر پاکستانی نیوز چینل سماء ٹی وی کے ایک پروگرام کے اسکرین شارٹس وائرل ہورہے ہیں۔ اسکرین شارٹ کے پلیٹ میں لکھا ہوا ہے کہ “پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی جیت بھارت کی ہار ہوگی، ٹائمز ناؤ”۔ ایک ٹویٹر صارف نے اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “عمران خان کی دوبارہ حکومت آنے سے بھارتی میڈیا پریشان”۔

اسی طرح سے متعدد صارفین نے اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی جیت انڈیا کی ہار ہے۔

اسکرین شارٹ

اس سے متعلق مزید ٹویٹس کا آرکایئو لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے سب سے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا واقعی یہ اسکرین شارٹ سماء ٹی وی کا ہے، ہم نے ٹویٹر پر ‘پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی جیت بھارت کی ہار ہوگی’ کیورڈ سرچ کیا، تو ہمیں سماء ٹی وی کے وئرئفائڈ ٹویٹر ہینڈل پر 24 جولائی 2018 کو شیئر شدہ تہلکہ پروگرام کا سکرین شارٹ ملا، جس کے پلیٹ میں ‘عمران خان کی جیت میں صرف بھارت کا نقصان ہوگا، ٹائمز ناؤ’ لکھا ہوا ہے، اور ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کا سکرین شارٹ بھی شامل ہے۔

اسکرین شارٹ
Courtesy: Screengrab from Twitter @SAMAATV

ہندوستان ٹائمز کے جس آرٹیکل کے سکرین شارٹ کو اس میں شامل کیا گیا ہے، اسے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات واضع ہوئی کہ اس طرح کا پروگرام 2018 میں واقعی سماء ٹی وی پر نشر ہوا۔

تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے فیس بُک پر سرچ کیا تو ہمیں سماء ٹی وی کے فیس بُک پیج پر بھی 24 جولائی 2018 کی پوسٹ ملی، جس میں لکھا ہے کہ ‘پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی جیت بھارت کی ہار ہوگی، ٹائمزناو’ اور یہی اسکرین شارٹ شیئر کیا گیا ہے۔

Courtesy: Screen from Facebook/SAMAATV

اس کے بعد ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کیا ٹائمز ناؤ اور انڈیا ٹوڈے پر یہ آرٹیکل شائع ہوئے ہیں، جن کا ذکر سماء ٹی وی کے وائرل اسکرین شارٹ میں کیا گیا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں گوگل سرچ کیا تو ہمیں ٹائمز ناؤ اور انڈیا ٹوڈے کے وہ دونوں آرٹیکل ملے، اور دونوں 24 جولائی 2018 کو شائع ہوئے ہیں۔یہاں ثابت ہوا کہ سماء ٹی وی نےان تمام آرٹیکلز کا اسکرین شارٹ ویڈیو پروگرام میں شائع کیا ہے۔

Original Image
Viral Image

ان آرٹیکلز کو آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

وائرل اسکرین شارٹ کو غور سے دیکھا تو اس پر تاریخ 24 جولائی ہے، اور سماء ٹی وی کے ٹویٹر ہینڈل پر اسکرین شارٹ بھی 24 جولائی 2018 کو شیئر کیا گیا ہے۔

دراصل کچھ بھارتی میڈیا اداروں نے یہ آرٹیکل پاکستان میں 25 جولائی 2018 میں ہوئے عام انتخابات سے چند روز قبل لکھے تھے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ عمران خان کے طالبان کے ساتھ روابط ہیں اور وہ دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد بھی کرتے ہیں، اس لیے اگر عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنتے ہیں تو بھارت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

Conclusion

ہماری تحقیقات میں یہ بات صاف ہوئی کہ سماء ٹی وی کے وائرل اسکرین شارٹ پرانے ہیں اور بھارتی میڈیا کی جانب سے لکھے گئے آرٹیکل 2018 میں پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے متعلق ہیں۔ لہٰذا جو دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ‘عمران خان کی دوبارہ حکومت آنے سے بھارتی میڈیا پریشان’ وہ غلط ہے۔

Result: False

Our Sources

Image published on Samaa TV Twitter handle, Dated July, 24, 2018
Image published on Samaa TV facebook page, Dated July, 24, 2018


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular