جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkسوشل میڈیا پر ترکی اور اٹلی میں ہوئے زلزلہ حادثے کی...

سوشل میڈیا پر ترکی اور اٹلی میں ہوئے زلزلہ حادثے کی پرانی تصویر کو تاجکستان کا بتاکر کیاگیا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دی وائس آف سرگودھا نامی فیس بک پیج نے تین تصاویر شیئر کیں ہیں۔تصاویر میں مکانات منہدم نظر آرہاہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ یہ تصاویر 12فروری 2021 کوتاجکستان میں آئے زلزلے کے بعدکی ہیں۔

بھارت ،پاکستان ،تاجکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 12فروری 2021 کو زلزلے کا جھٹکا محسوس کیاگیا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر زلزلے سے متاثر کئی تصاویر شیئر کی گئیں۔جن میں 3 تصاویر کو یوزرس نے تاجکستان کا بتاکر خوب شیئر کیا ہے۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔

دی وائس آف سرگودھا کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

آصف شفیق کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

ڈاکٹر سعدیہ کمل کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل تصاویر کو ایک ایک کرکے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔سرچ کے دوران ہمیں سی این بی سی اور گیٹی امیج کی رپورٹ ملیں ۔جس سے پتاچلا کہ پہلی تصویر 24جنوری 2020 کو ترکی کے سُرسُرو میں آئے زلزلے کی ہے۔اس حادثے میں 18افراد ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ متعد زخمی ہوئے تھے۔بتادوں کہ کئی مکانات بھی منہدم ہوگیےتھے۔

Image:1

دوسری تصویر کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ سے پتاچلا کہ یہ امیج بھی ترکی کے ایلازگ شہر کی ہے۔جہاں امدادی کارکن زلزلے میں مہندم ہوئے مکانات میں ریسکیو کاکام انجام دے رہے ہیں۔

Image:2

تیسری تصویر کے حوالے سے جب ہم نے سرچ کیا تو ہمیں اسٹف نامی ویب سائٹ پر27دسمبر 2018 کی ایک خبر کےساتھ شائع وائرل تصویر ملی۔خبر کے مطابق یہ تصویر اٹلی کے فلیری شہر کی ہے۔جہاں زلزلے کی وجہ سے منہدم مکانات کے پاس فائرفائٹر کی ٹیم ریسکیو کرنے جمع ہوئی تھی ۔

Image:3

یوایس نیوز ویب سائٹ کے مطابق تاجکستان زلزلے کا مرکز تھا۔حالانکہ اس حادثے کی وجہ سے کوئی بھی بڑانقصان نہیں ہوا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل تصاویر تاجکستان زلزلہ میں منہدم ہوئے مکانا ت کی نہیں ہے۔بلکہ پہلی اور دوسری تصاویر ترکی کی ہے اور تیسری تصویر اٹلی کے فلیری شہر کی ہے۔

Result- Partly False

Our Sources

GettyImage:https://www.gettyimages.in/detail/news-photo/damaged-buildings-in-sursuru-neighborhood-are-seen-after-a-news-photo/1195819220?adppopup=true

CNBC:https://www.cnbc.com/2020/01/24/at-least-four-people-dead-after-strong-earthquake-strikes-eastern-turkey.html

VOA:https://www.voanews.com/europe/death-toll-eastern-turkey-earthquake-climbs-29

S:https://www.stuff.co.nz/world/europe/109610886/earthquake-from-mount-etna-volcano-jolts-italian-island-sicily-sparks-panic

US:https://www.usnews.com/news/world/articles/2021-02-12/strong-tremors-shake-north-india-pakistan-no-major-damage

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044


Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular