Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
افغانستان کے کابل پر پاکستان کے ڈرون حملے کی ویڈیو۔
یہ ویڈیو شام کے حلب پر اکتوبر 2023 میں ہوئے حملے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان-افغانستان تنازعہ سے جوڑ کر 32 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں تیز دھماکے ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاکستان کا افغانستان کے صوبہ کابل پر ڈرون حملہ، حملے میں کئی افراد ہلاک، انٹیلیجنس بنیادوں پر کامیاب آپریشن کیا گیا”۔

بتا دیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی بڑی وجہ سرحدی جھڑپیں اور دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے پر سرحد پار حملوں کے الزامات لگا رہے ہیں۔
ڈی ڈبلیو اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سرحد پر ہونے والی فائرنگ کے بعد کئی گزرگاہیں بند کر دی ہیں، جبکہ افغان حکام کا مؤقف ہے کہ پاکستانی افواج نے ان کی حدود میں ڈرون حملے کئے۔ وہیں اس جھڑپ کے دوران دونوں ممالک کے کئی فوجی جوان ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
یہ پتا لگانے کے لئے کہ آیا یہ ویڈیو پاکستان-افغانستان تنازعہ سے متعلق ہے کہ نہیں، ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کچھ کیفریم میں تقسیم کیا اور اس کا ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں موسکو نیوز کے ایکس اکاؤنٹ پر 23 اکتوبر 2023 کو شیئر شدہ یہی ویڈیو ملی۔ اس ویڈیو کے ساتھ عربی زبان میں کیپشن لکھا ہوا تھا، جس کا ترجمہ ہے “غزہ پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے آج کی رات سب سے زیادہ پرتشدد ہے۔ غزہ کی پٹی کے تمام حصوں میں مسلسل گولہ باری، درجنوں شہید اور زخمی”۔

مزید ہمیں کابُل نیوز کے ایکس اکاؤنٹ پر بھی 23 اکتوبر 2023 کو اپلوڈ کی گئی یہی ویڈیو موصول ہوئی۔ اس ویڈیو کے ساتھ عربی زبان میں فراہم کردہ کیپشن میں بھی اسے غزہ کا بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی پوسٹ میں فلسطینی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ “گذشتہ شب ہونے والے بم دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سینکڑوں دیگر اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں”۔

اس کے علاوہ ہمیں اسپوتنک نیوز کی ویب سائٹ پر روسی زبان میں 13 اکتوبر 2023 کو شائع ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی پاکستان-افغانستان تنازعہ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو موجود تھی اور اسے غزہ کا ہی بتایا گیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے حوالے سے لکھا ہے اسرائیلی فوج نے رات بھر غزہ کی پٹی میں 750 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل کلپ کے ایک فریم کے ساتھ ورلڈ اسٹاک مارکیٹ، ڈیلی ایکسیلزیئر اور ٹائمس آف اسرائیل کی 15 اکتوبر 2023 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق 14 اکتوبر 2023 کو شام کے حلب کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کی تصویر ہے۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان-افغانستان تنازعہ سے جوڑ کر شیئر کی گئی ویڈیو تقریباً 2 برس پرانی ہے اور الگ الگ میڈیا رپورٹ میں اس ویڈیو کو غزہ یا شام کے حلب پر اسرائیلی حملے کا بتایا گیا ہے۔ لیکن آزادانہ طورپر ہم اس کی تصدیق نہیں کرتے کہ یہ اصل میں کب اور کہاں کی ویڈیو ہے۔
Sources
X posts by @kabulnewstv and @M0SC0W0 on 23 Oct 2023
Reports published by Sputnik News and The Times of Israel on 13,14 Oct 2023
Mohammed Zakariya
July 17, 2025
Mohammed Zakariya
December 16, 2024
Mohammed Zakariya
December 6, 2024