Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
شامی مسجدوں سے جہاد کے نقارے بلند کئے جارہے ہیں۔
ویڈیو 10 برس پرانی اور یمن کی ہے۔
شام و اسرائیل تنازعہ کے درمیان سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر 53 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں مسجد کی دو مناریں نظر آرہی ہیں اور ویڈیو میں اللہ اکبر، حی علی الجہاد، حی علی الجہاد صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو شام کی مسجد سے جہاد کا اعلان کئے جانے کی ہے۔
رواں ماہ کی 17 تاریخ کو شائع ہونے والی ای ٹی وی بھارت اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی فوج اور وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک حملہ کیا، جس میں شامی وزارت دفاع و داخلہ کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسی تناظر میں صارفین شام کی مسجد سے جہاد کے اعلان کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو حسن الہادی نامی یوٹیوب چینل پر 6 اپریل 2015 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ عنوان کے مطابق عدن کی مساجد سے”جہاد کی طرف آؤ” کے الفاظ کے ساتھ اذان دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں فیس بک پر صالح الکالدی نامی پروفائل پر 2 اپریل 2015 کو اسی مسجد کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ تصویر میں مسجد کی عمارت سے دھواں نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ساتھ ہی پوسٹ کے ساتھ موجود کیپشن میں اسے کریٹر کی الرحاب مسجد پر حوثیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں عدن سٹی نامی فیس بک پیج پر 28 فروری 2014 کو اپلوڈ شدہ اسی مسجد کی ایک دیگر تصویر فراہم ہوئی، اس وسٹ میں بھی اسے یمن کے کریٹر، عدن کی الرحاب مسجد بتایا گیا ہے۔
مزید تحقیق کے لئے ہم نے گوگل پر ‘الرحاب مسجد، عدن’ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں گوگل میپس پر بھی یہ مسجد دکھی۔ یہاں پر مختلف اینگل سے فلمائی گئی اس مسجد کی تصویر و ویڈیوز موجود تھیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو شام کی کسی مسجد کی نہیں یمن کی الرحاب مسجد کی ہے۔

سی این این ورلڈ کی 17 جولائی کی رپورٹ کے مطابق “شام نے عرب اقلیت کے ساتھ کئی دنوں کی مہلک جھڑپوں کے درمیان اسرائیل کے بھی اس میں شامل ہونے کے بعد جنوب سے اپنی فوجیں واپس بلا لیں”۔ شامی حکومت نے ‘دروز’ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی “شامی صدر احمد الشارع نے کہا کہ ملک جنگ سے خوفزدہ نہیں ہے لیکن انہوں نے اپنے لوگوں کو افراتفری و تباہی سے بالاتر رکھنے کا انتخاب کیا ہے”۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ شام و اسرائیل تنازعہ کے درمیان شام کی مسجد سے جہاد کے اعلان کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل 10 سال پرانی ہے اور یمن کی ایک مسجد کی ہے۔
Sources
Video uploaded by YouTube Channel Hassan Al Harthy on 06 Apr 2015
Facebook posts by Saleh Alkaldi and Aden City on 2014/ 2015
Geolocation search
Mohammed Zakariya
October 13, 2025
Mohammed Zakariya
October 3, 2025
Mohammed Zakariya
February 20, 2025