Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
لوک سبھا انتخابات 2024: ناگپور میں ایک شخص نے ای وی ایم پر سیاہی پھینک کر اس کے خلاف نعرے بازی کی۔
Fact
یہ ویڈیو 2019 میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کے دوران بی ایس پی لیڈر سنیل کے تھانے کے ایک پولنگ بوتھ میں موجود ای وی ایم پر سیاہی پھینکنے کی ہے۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کی ووڑنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہندی کیپشن کے ساتھ خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک شخص پولنگ بوتھ کے اندر ای وی ایم مشین پر سیاہی پھینکتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں اسے پولس والے کھینچتے ہوئے لے جا رہے ہیں اور وہ ای وی ایم کے خلاف نعرےبازی کرتے ہوئے سنائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو کو ناگپور کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں، جہاں گزشتہ 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی ہے۔

وائرل پوسٹس کو یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت
ای وی ایم پر سیاہی پھینکنے کا بتا کر شیئر کی ویڈیو کی تحقیقات کے لئے سب سے پہلے ہم نے “مین تھروز”، “اینک” اور ” ای وی ایم” انگریزی کیورڈ یوٹیوب پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 21 اکتوبر 2019 کو شائع اے بی پی نیوز کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں وائرل ویڈیو کا مختصر ورژن بھی استعمال کیا گیا، جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق “تھانے میں بہوجن سماج پارٹی کے رہنما، سونیل کھامبے نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ پر ای وی ایم پر سیاہی پھینک دی۔ انہوں نے “ای وی ایم مردہ آباد” و “ای وی ایم نہیں چلےگا” جیسے نعرے بھی لگائے۔ بعد میں پولس انہیں پولس اسٹیشن بھی لے گئی”۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں اسی واقعے سے متعلق این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر 21 اکتوبر 2019 کو شائع شدہ ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مہاراشٹر کے تھانے ضلع کا ہے، جہاں بی ایس پی رہنما سنیل کھامبے نے پولنگ بوتھ پر ای وی ایم پر سیاہی پھینکی اور اس کے خلاف نعرےبازی کی۔ ساتھ ہی ای وی ایم مشین کو بیلٹ پیپرز سے بدلنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

نیوز 18 انڈیا کی 22 اکتوبر 2019 کی بھی ایک رپورٹ میں اس ویڈیو کو دکھایا گیا ہے اور تھانے کے پولنگ بوتھ پر ہوئے اس واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کا بھی ایکس پوسٹ ملا، جسے 21 اکتوبر 2019 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس پوسٹ میں بھی وائرل ویڈیو کا مختصر ورثن موجود تھا اور پوسٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو بہوجن سماج پارٹی کے رہنما سنیل کھامبے کے تھانے کے ایک پولنگ بوتھ پر موجود ای وی ایم مشین پر سیاہی پھینکنے کا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ تھانے کی ایک پرانی ویڈیو کو ناگپور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ای وی ایم پر سیاہی پھینکنے کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔
Sources
YouTube Video By ABP News, Dated October 21, 2019
Report By NDTV, Dated October 21, 2019
YouTube Video By News18 India, Dated October 22, 2019
X Post By ANI, Dated October 21, 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔